بجلی تھی یا بریانی جو مسلم لیگ ن جاتے جاتے ساتھ لے گئی؟ الیکشن سے پہلے پھر احتجاج شروع،تحریک انصاف کل ملک بھر میں کیا کرنے جا رہی ہے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

11  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہبازشریف نے کہا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری اب ہماری نہیں ، ن لیگ نے بجلی بنائی ہے توبجلی آنی بھی چاہیے، بجلی تھی یا بریانی جوجاتے جاتے ساتھ لے گئے، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کی پریس کانفرنس ، لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری اب ہماری نہیں ، ن لیگ نے بجلی بنائی ہے توبجلی آنی بھی چاہیے، بجلی تھی یا بریانی جوجاتے جاتے ساتھ لے گئے،تحریک انصاف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل 3بجے تمام پریس کلبوں کے سامنے ملک گیراحتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور کل ملک بھر کے تمام پریس کلبز کے سامنے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ہونے والے احتجاج اور شدید ردعمل پر کہا کہ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد ٹکٹس کی تقسیم پر کوئی تنازع نہیں ہے۔ ہم نے تمام امیدواروں سے آن لائن درخواستیں وصول کی ہیں۔عمران خان اور پارلیمانی بورڈزسے ٹکٹوں کے معاملے میں غلطی بھی ہوسکتی ہے ۔جن لوگوں کوٹکٹ نہیں ملے وہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پرنظرثانی اپیل دائرکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علی محمد خان کوحلقے میں سروے کے بعد انتخابی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔اس موقع پر فواد چوہدری نے ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سندھ ، خیبرپختونخواہ ، اور بلوچستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ مسلم لیگ ن توابھی اپنے امیدواروں

کے نام بھی جاری نہ کرسکی۔ مسلم لیگ ن دلدل سے نکلنے کیلئے جتنا ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اتنا ہی اس دلدل میں دھنستے جارہے ہیں۔ان کے ساتھ نہ ڈھیل ہونی چاہیے اور نہ ہی ڈیل ہونی چاہیے۔فواد چوہدری نے شریف خاندان کو بھی ہدف تنقید بناتے نیب ریفرنسز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازنے کہا تھا کہ ہماری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔آج خواجہ حارث کہتے ہیں کہ وہ دباؤ میں کام نہیں کرسکتے۔

خواجہ حارث کی جانب سے یہ صرف مقدمہ لٹکانے کے بہانے ہیں۔خواجہ حارث کی دستبرداری مقدمہ لٹکانے کی کوشش ہے۔زلفی بخاری کی ائیرپورٹ پر روکے جانے کی خبر پران کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اور ان کی فیملی کا نام پانامہ پیپرز میں آیا ہے مگر ان کا مقدمہ اس لئے مختلف ہے کہ وہ برٹش نیشنلٹی ہولڈر ہیں ، پاکستان سے ان کا رشتہ ان کے والدین کی وجہ سے ہے۔ ان کی پاکستان میں

ایک روپے کی رقم نہیں ۔ ان کا نام ای سی ایل میں آیا تاہم فوری طور پر ان کو کلیئر کرتے ہوئے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ ریحام خان کو سنی لیونی قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے رضیہ سلطان کی طرح انٹری دی اور سنی لیونی کی طرح واپس چلی گئیں۔ امید ہے وہ اب عقل سے کام لیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…