’’پاکستانیوں نے اتحاد کی نئی مثال قائم کر دی‘‘ ترجمان پاک فوج کی اپیل پر پاکستانیوں نے پریشان نوجوان کا گمشدہ بیگ کیسے چند ہی گھنٹوں میں تلاش کر لیا

11  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج نے شہری کا گمشدہ بیگ اسے واپس دلوا دیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ پر چند ہی گھنٹوں میں شہری کا بیگ تلاش کر لیا گیا، قومی اتحاد کی نئی مثال قائم۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نوجوان نے بتایا کہ اس کا راولپنڈی سے سکردو جاتے

ہوئے بیگ بس کی چھت سے گر کر گم ہو گیا ہے اور اس میں اس کے اہم کاغذات ، دستاویزات اور اس کے بیمار والد کا میڈیکل ریکارڈ موجود ہے جن کا راولپنڈی کے سی ایم ایچ اسپتال میں برین ٹیومر کا علاج چل رہا ہے، اگر وہ بیگ مجھے نہ ملا تو میں ان کا علاج نہیں کروا سکوں گا، نوجوان نے ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اس کو اس کا بیگ مل سکے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ بیگ پر اس کا نمبر درج ہے اگر کسی کو بیگ ملے تو اس نمبر پر اس کو اطلاع کرے یا کسی بھی ٹریول کمپنی کے دفتر میں اس کا بیگ پہنچادیا جائے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی کچھ ہی منٹ میں وائرل ہو گئی جس کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اپیل کی کہ برائے مہربانی ہمارے پاکستانی بھائی کی مدد کریں، میجر جنرل آصف غفور نے ویڈیو بنانے والے شہری محمد شبیر کو بھی مخاطب کیا اورکہا کہ اگر آپ اس ٹویٹ کو دیکھیں تو مجھ سے اپنا نمبر ضرور شئیر کریں تاکہ آپ کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں مدد فراہم کی جا سکے۔کچھ ہی گھنٹوں بعد ایک اور ٹویٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے اطلاع دی کہ محمد شبیر نامی شہری کا بیگ مل گیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں فوری ردعمل دینے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ

نوجوان شبیر کو اس کا بیگ پہنچا دیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاکستانی قوم کی تعریف کی اور کہاکہ ہماری قوم بہت اچھی اور ذمہ دار ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں محمد شبیر کو مدد بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ پاکستان زندہ باد ۔اس حوالے سے معوف صحافی حامد میر نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ محمد شبیر کا بیگ حق نواز نامی ایک شہری کو ملا جس نے بیگ ملنے پر

نجی ٹی وی سے رابطہ کیا اور بتایا کہ محمد شبیر کا بیگ نیٹکو آفس گلگت پہنچا دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے حامد میر کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔ نوجوان شبیر کو اس کا بیگ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا ۔واضح رہے کہ نوجوان شبیر اپنی ویڈیو میں بیگ کی گمشدگی سے متعلق بتاتے ہوئے جذباتی بھی ہو گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…