تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے این اے 90 کے ٹکٹ کا فیصلہ روک لیا ، بڑی وجہ سامنے آگئی

9  جون‬‮  2018

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کی قومی اسمبلی کے لئے تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے این اے 90 سرگودھا کے ٹکٹ کا فیصلہ روک لیا۔ذرائع کے مطابق این اے88 سے ندیم افضل چن،این اے 89 سے اسامہ غیاث میلہ،این اے 91 سے چوہدری عامر سلطان چیمہ،این اے92سے ظفر احمد قریشی کو ٹکٹ کے لئے کنفرم کیا گیا ہے۔جبکہ سرگودھا شہر کے قومی اورصوبائی دونوں حلقوں این اے 90 اور

پی پی 77 کیلئے پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کا فیصلہ نہ کر سکی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے چیئرمین عمران خان سرگودھا ریجن کے حلقہ این اے 95 سے خود امیدوار ہیں جو خود سرگودھا شہر کے قومی اور صوبائی حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل سابق خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز اور پارٹی کے صوبائی راہنما ممتاز اختر کاہلوں اور صوبائی حلقہ پی پی 77 سے سابق ایم پی اے کے ساتھ ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل راہنما حاجی محمد اقبال اور پارٹی کارکن،راو راحت علی خان اور آصف علی بگا امیروار ہیں۔یاد رہے کہ خاتون سابق ایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیز اور مقامی راہنما حاجی محمد اقبال نے پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین کے ساتھ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمیولیت کا اعلان سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 اور پی پی 77 سے حتمی امیروار کی یقین دہانی پر کیا تھا۔اسی لئے حتمی امیرواران کا اعلان کرنے والی کمیٹی نے سرگودھا شہر سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا فیصلہ پینڈنگ کر دیا اب توقع ہے کہ عمران خان مکمل مشاورت کے بعد سرگودھا کے ان حلقوں سے پارٹی امیدوران کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…