ریحام خان کی کتاب لانچ کرنے میں مسلم لیگ ن نے نہیں بلکہ کس امیر شخصیت نے پیسہ خرچ کیا؟ حیران کُن نام سامنے آگیا

8  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگار جاوید چوہدری کا اپنے ایک کالم’ ’ ریحام خان کی کتاب‘‘ میں کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب تیار ہے اور یہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں آئے گی۔اگر اس کتاب میں عمران خان کے بلیک بیری کے پیغامات ،تصویریں،فوٹیج اور مواد شامل ہے پھر عمران خان کی ساکھ کو ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچے گا۔تاہم یہ حقیقت ہے کہ یہ کتاب نواز شریف یا شہباز شریف نے نہیں لکھوائی۔

یہ ریحام خان کا اپنا شیٹو ہے۔جب کہ ریحام خان کی اس کتاب کی لانچنگ کے اخراجات بھارت کاایک برطانوی بزنس مین سنجے کیتھوریا برداشت کر رہا ہے۔یہ تلاش کے نام سے برطانیہ میں ہوٹلوں کی چین چلاتا ہے‘ یہ شادی سے پہلے بھی ریحام کا دوست تھا اور یہ آج بھی اس کا بیسٹ فرینڈ ہے۔ یہ اس کتاب میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہے چنانچہ یہ کتاب پاکستان سے زیادہ بھارت میں لانچ ہو گی۔کیوں؟ وجہ صاف ظاہر ہے عورت جب زخمی ہوتی ہے تو پھر یہ ہر اس جگہ وار کرتی ہے جہاں سے دوسرے کو زیادہ سے زیادہ تکلیف ہو سکتی ہے۔یہ کتاب ایک زخمی عورت کے انکشافات ہیں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے یہ زخمی عورت کسی کو نہیں بخشے گی۔یاد رہے ریحام خان کی کتاب لکھنے میں مدد کرنے والے صحافی مبین رشید کا کہنا تھا کہ ریحام خان جب بھی بر طانیہ آتی تھیں تو ایک بھارتی بزنس مین کے ہوٹل میں رہائش اختیار کرتی تھیں۔اور وہ بھارتی بزنس مین ہر طرح کا نشہ کرتا تھا۔اور ریحام خان جب بھی اس سے ملتی تھی تو اس کے ساتھ مل کر نشہ کرتی تھیں۔ بے شک ریحام خان کا میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا جائے تو میری بات سچ ثابت ہو جائے گی۔مبین رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں کی میرے پاس کچھ تصاویر بھی ہیں جو میں بہت جلد منظر عام پر لاؤں گا۔

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…