پانی بڑا مسئلہ مگر کالا باغ ڈیم منظور نہیں ،اگر اس پر بات بھی ہوئی تو پھر کیا ہوگا؟ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کو پاکستان کے خلاف بڑا منصوبہ قرار دیدیا

6  جون‬‮  2018

سکھر (این این آئی)قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اسمبلی کے پانچ سالہ مدت پوری ہونے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کالا باغ ڈیم کی بحث کو چھیڑنا پاکستان کی فیڈریشن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے پانچ سال پورے کیے یہ بڑی کامیابی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بھی گھر بھیجا گیا راجہ پرویز اشرف آئے، اصل چیز پارلیمنٹ کی مدت پوری کرنا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت قائم رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی رزلٹ دکھائے گی اور حکومت بنائے گی۔اصغر خان کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مذکورہ کیس میں میرا نام غلطی سے آیا تھا لیکن اگر عدالت نے نواز شریف کو بلایا تھا تو انھیں پیش ہونا چاہیے تھا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسائل موجود ہیں جو کہ وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ حل ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ میری نظر میں سب سے بڑا مسئلہ آبادی اور پانی کا ہے، ہماری اولین ترجیح پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔کالاباغ ڈیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ کالاباغ ڈیم کی بحث کو چھیڑنا فیڈریشن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال سکھر بڑا ہیڈ کوارٹر ہے، دیگر اضلاع سے بھی لوگ آتے ہیں، اس لیے کچھ مسائل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…