پیشگوئی کی تھی کہ ریحام اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم پر کتاب لکھے گی‘عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا ، حنیف عباسی

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیشگوئی کی تھی کہ ریحام اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم پر کتاب لکھے گی‘عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے‘ پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئیے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں‘اگر عمران خان 62، 63 پر پورا اترتے ہیں

تو اس ملک کے سارے لوگ صادق و امین ہیں۔ بدھ کو احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پیشگوئی کی تھی کہ ریحام خان اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر کتاب لکھے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے۔ پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئیے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح اور طلاق دونوں کی باہمی رضامندی سے ہوا یہ بہت اچھا ہوا کہ ریحام نے الیکشن سے پہلے عمران کا چہرہ بے نقاب کیا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا اگر عمران خان 62، 63 پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کے سارے لوگ صادق و امین ہیں۔یاد رہے کہ ریحام خان کی کتاب کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مسلم لیگ کے لوگوں پر الزام لگایا کہ اس کتاب کے پیچھے مسلم لیگ ن کے لوگوں کا ہاتھ ہے اور وہ اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس لئے الیکشن سے قبل اس کتاب کو لایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…