امریکا اور یورپ میں ایسا ہوتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟،عائشہ گلالئی کا چار ایسے افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

3  جون‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ چار خواجہ سراء ان کی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء نایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52، لبنی لال حلقہ پی پی 26 اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40 سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں اورخواجہ سراؤں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں جبکہ ناروے میں کینیڈا کا سفیر تیسری جنس سے ہے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں خواجہ سراؤں کی عزت کی جاتی ہے اور انسانیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ندیم کشش سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں مقابلہ کریں گی جبکہ لبنیٰ لال جہلم کی صوبائی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ میڈم رانی ہری پور سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔اس موقع پر خواجہ سراء نایاب علی نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری اور عدلیہ کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمیں شناخت دی۔نایاب علی نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی کے 11 نکاتی ایجنڈا میں ایک خواجہ سراوں کا بھی رکھ لیتے۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے ہمیں پارٹی ٹکٹ جاری کرکے تاریخی کام کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ چار خواجہ سراء ان کی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء نایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52، لبنی لال حلقہ پی پی 26 اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40 سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں اورخواجہ سراؤں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…