طاہر القادری کا لاہور پہنچتے ہی دھماکہ خیز اعلان ،شریف برادران کے ہوش اڑ گئے

3  جون‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان واپسی پر کہا ہے کہ چور چور ہوتا ہے چاہے کسی پارٹی میں بھی چلا جائے ‘ڈاکووں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی، نوازشریف اپنے کاروبار کیلئے کسی بھی حد کو پار کرسکتے ہیں‘ نوازشریف پاکستان کے دشمنوں کی سرمایہ کار ہیں، نوازشریف بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

نوازشریف سے احتساب عدالت نے 130 سوال پوچھے، ان سے پوچھا کیسز کیوں بنے تو نوازشریف نے کہا ایٹمی دھماکا کیا اس لیے بنے۔لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف چیخ رہے ہیں کہ انہوں نے 80 پیشیاں بھگتیں جبکہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لواحقین نے 220 پیشیاں بھگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے دشمنوں کی سرمایہ کار ہیں، نوازشریف بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، نوازشریف سے احتساب عدالت نے 130 سوال پوچھے، انہوں نے ہر سوال کے جواب میں سیاسی تقریر کی، ان سے پوچھا گیا کیسز کیوں بنے تو نوازشریف نے کہا ایٹمی دھماکا کیا اس لیے بنے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ساری تقرریں جھوٹ پر مبنی ہیں، اب جیل ان کا انتظار کررہی ہے، صرف شریف خاندان کے خاتمے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جتنا شریف خاندان کرپٹ ہے اتنا ہی یہ نظام کرپٹ ہے، نوازشریف کے بعد شہباز شریف اور ان کا ٹولہ بھی ہے۔سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی زندگی میں ووٹ اور ووٹر کو عزت نہیں دی، یہ اپنے ایم این اے سے 2، 2 سال تک ہاتھ نہیں ملاتے، چور چور ہوتا ہے چاہے کسی پارٹی میں بھی جائے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے ٹولے نے دن دیہاڑے لاشیں گرائیں اور ان کے ٹولے نے پورے پنجاب کو لوٹا، قوم احتساب اور ماڈل ٹاون شہدا کے مقدمات کے نتائج کی منتظر

ہے، انتخابات کے نام پر چور، اچکے ملک پر قابض ہوجاتے ہیں، کرپٹ سسٹم نے ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو جنم دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا مملکت اس لیے بنائی گئی کہ لٹیرے حکومت کریں،ملک کولوٹیں، قوم اس تماشے کو دوبارہ ہونے کی اجازت نہیں دے گی، وہ نظام جو گندے لوگوں کو دوبارہ لائے اس کو ٹھوکر مارتا ہوں، اس وقت ووٹ خریدے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…