عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں ایسا کیاتھاکہ جس کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ کو اسے کالعدم قرار دینا پڑا، سیاستدانوں نے مل کر ایسا شرمناک کام کر دیا کہ جان کر ہی آپ غصے سے آگ بگولہ ہو جائینگے

2  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی میں پارلیمنٹ کی ترمیم کالعدم قرار دیدی جس کے تحت پارلیمنٹ کے تیار کردہ نامزدگی فارم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نیا کاغذات نامزدگی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات 2018کیلئے جاری

پبلک نوٹسز بھی تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی وصولی کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جانا پڑے گا۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں کاغذات نامزدگی کی تیاری کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی ایکٹ 2017کے تحت پارلیمنٹ کے بنائے گئے کاغذات نامزدگی کو کالعدم قراردیا ہے۔ ان کاغذات نامزدگی کو کیوں کالعدم قرار دیا گیا اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں غیر ملکی آمدن، زیرِ کفالت افراد کی تفصیلات چھپانے کا اقدام،دوہری شہریت، پاسپورٹس چھپانےاور کاغذات نامزدگی میں مجرمانہ سرگرمیاں چھپانے کے اقدام کی وجہ سے اسے کالعدم قرار دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کالعدم قرار دئیے جانیوالے نئے کاغذات میں غیر ملکی آمدن بتانے کا خانہ سرے سے ہے ہی نہیں اس کے علاوہ امیدوار کے زیر کفالت افراد کی تفصیلات بھی چھپائی جاسکتی ہیں ۔پارلیمنٹ کی جانب سے ترمیم کی گئی کہ امیدوار پر اگر کوئی مقدمہ ہے یا وہ ٹیکس ڈیفالٹر ہے تو بھی خیر ہےدوہری شہریت کا سوال بھی غائب ہے ۔یوٹیلیٹی بلزڈیفالٹ اور پاسپورٹ چھپانے کے اقدام سمیت کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں بارے نئے فارم میں پوچھا تک نہیں گیا ۔اس کے برعکس پرانے فارم میں دوہری شہریت ،ٹیکس ڈیفالٹ،مقدمات کے اندراج زیر کفالت افراد کی تفصیلات اور ملکی و غیر ملکی آمدن سمیت تمام تفصیلات طلب کی جاتی تھیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…