چیئرمین سینٹ کا پا ک ایران دوطرفہ روابط کے مزید فروغ کیلئے پارلیمانی ،تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون پر زور

1  جون‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستا ن اور ایران کے مابین دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پارلیمانی ، تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران عوام کی ترقی اورخطے کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے مابین تاریخی تعلقات کی بنیادیں مذہبی ، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پر رکھی گئیں ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزیدمستحکم ہوگئی ہیں۔ چیئرمین سینٹ

صادق سنجرانی نے ان خیالات کا اظہار بروز جمعہ پارلیمنٹ ہا ؤ س میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو پارلیمانی روابط کے ذریعے مزید آگے بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین بین الاقوامی سطح پر تعاون کو سراہا اور کہا کہ حالیہ چند برسوں میں دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں مزیدفروغ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…