خواجہ آصف الیکشن لڑ سکتے ہیں  ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق وزیرخارجہ نے بھی بڑ ااعلان کر دیا

1  جون‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے،میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جمعہ کو تاحیات ناہلی کے خاتمے پر خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے ۔ رب العزت کا احسا ن اور ر بانیوں کا شمار ہی نہیں ۔

میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی بلآخر فتح ہوتی ہے،پی ٹی آئی جو کام طاقت سے خود نہیں کر سکتی وہ عدالتوں سے کروانا چاہتی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ۔ جمعہ کو خواجہ آصف کی تاحیات ناہلی ختم ہونے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی بلاخر فتح ہوتی ہے! پی ٹی آئی جو کام طاقت سے خود نہیں کر سکتی وہ چاہتی ہے کہ عدالتیں اس کے لئے وہ کام کردیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ الحمداللہ۔دریں اثنا خواجہ آصف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل پر محفوظ کیا ہوا فیصلہ سُنا دیا۔سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد ان کی تاحیات نااہلی بھی ختم ہو گئی۔ جسٹس عمر بندیال نے مختصر فیصلہ سنایا اور تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل تھے۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔ دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی مدت بطور کابینہ ممبر کا ریکارڈ جمع کروایا ہے

اور ان کا حلف بطور وزیر دیکھ لیا جائے۔وکیل نے کہا کہ حلف یہ اٹھایا کہ وہ ذاتی مفاد کو خاطر میں نہیں لائیں گے لیکن وہ وزیر ہوتے ہوئے بیرون ملک ملازم بھی رہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ اگر کسی نتیجے پر پہنچ گئے تو آج ہی فیصلہ سنا دیں گے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…