محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردارکر دیا، آئندہ دس روز کیا ہونے والا ہے؟ موسم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی جاری

30  مئی‬‮  2018

اسلام آباد/لاہور /ملتان /کراچی/پشاور (این این ائی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سورج سوا نیزے پر رہا ٗر شدید گرمی نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے ٗسندھ ٗبلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کئی روز سے درجہ حرارت 46ڈگری سے تجاوز کر گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہی۔سندھ میں سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ اور موئن جو داڑو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا،

اس کے علاوہ دادو میں 47 ، سکھر 46 ٗ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔بدھ کو دن 2 بجے تک تربت بلوچستان گرم ترین علاقہ رہا جہاں پارہ 47 ڈگری تک پہنچا، اس کے علاوہ لسبیلہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں بدھ کے روز گرمی کے اعتبار سے نور پور تھل 47 ڈگری کے ساتھ سر فہرست رہا، اس کے علاوہ بھکر میں 46 ، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان میں 45 ٗ جہلم اور جوہر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد میں پارہ 40 تک پہنچا۔خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ گرمی ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ٗ اس کے علاوہ پشاور میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں اگلے 10روز سورج خوب آگ برسائیگا۔ترجمان پمز نے عوام سے اپیل کی کہ گرمی کے دوران ہیٹ اسٹروک کے امکانات بہت زیادہ ہیں، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے شہری بلاضرورت باہر نہ نکلیں، شہری افطار سے سحر کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کااستعمال کریں۔ ہیٹ اسٹروک کی علامات بخار، شدید سر درد، جسم کا سرخ اور گرم ہونا شامل ہے، ان علامات کی صورت میں مریض کو فوری طبی امداد دی جانی چاہیے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ٗ سندھ، پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…