افطاری کے دوران ان چیزوں کااستعمال معدہ اور انتڑیوں کی خرابی کا باعث بن رہاہے ،شوگر، گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا افراد بھی احتیاط کریں، ماہرین نے انتباہ کردیا

29  مئی‬‮  2018

لاہور ( این این آئی)جگر ،گردوں، دل اور شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے روزہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ افطاری میں سموسے، پکوڑے ، دہی بھلے اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال معدے میں تیزابیت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے بے احتیاطی کی صورت میں بے ہوشی اور پیشاب کی نالی میں سوزش جیسے امراض لاحق ہو سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری،

حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم فاروق حسن، حکیم حامد محمود، حکیم محمد ابوبکر، حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد، حکیم فیصل طاہر صدیقی،حکیم نذیر احمد قصوری،حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اور طبیبہ غلام زینب نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام روزہ اور احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ شوگر ، گردوں،جگراور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے تاکہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق نہ ہو ایسے مریض جن کی شوگر کنٹرول نہیں رہتی یا 300 سے زائد رہتی ہے انہیں روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ شوگر بڑھنے سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے گردوں کے مرض میں مبتلا افراد یا پھر جن کے گردے میں پتھری ہو پانی کی کمی کے باعث مسئلہ بگڑنے اور پیشاب کی نالی میں سوزش کا خدشہ ہوتا ہے جن مریضوں کا جگر کمزور ہوتا ہے انہیں شوگر کی ضرورت ہوتی ہے روزے کی صورت میں شوگر نہ ملنے کے باعث بے ہوش ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور اگر مریض روزے میں بے ہوش ہو جائے تو اسے روزہ فوری طور پر توڑ لینا چاہیئے دل کے عارضے میں مبتلا کو بھی روزہ نہیں رکھنا چاہیئے حکماء کا کہنا تھا کہ افطاری کے وقت پانی کی کمی کی وجہ سے معدے میں تیزابیت بڑھ چکی ہوتی ہے ایسے میں کولڈ ڈرنکس ، سموسے، پکوڑے، دہی بھلے اور دوسری تلی ہوئی چیزیں زیادہ کھانے کی صورت میں پیٹ خراب اور ہیضہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے انہوں نے مشورہ دیا کہ افطاری کے وقت 3کھجوریں اور ایک گلاس دودھ سے روزہ افطار کرنا اور آدھا گھنٹہ بعد کھانا کھانا چاہیے تاکہ آپ کی صحت ہشاش بشاش رہے اور روزے کے ثمرات حاصل کر سکیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…