ہر سال 15 رمضان المبارک کو یہ دن منایاجائیگا،قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی

29  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے ہر سال 15 رمضان المبارک یوم یتامیٰ منانے کے مطالبے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن )کے رکن ملک ابرار احمد نے معمول کی کارروائی روک کر قرارداد پیش کئے جانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد انہوں نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان متفقہ طور پر حکومت پاکستان سے

یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ 15 رمضان المبارک کو یوم یتامیٰ کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔ قرارداد میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 42 لاکھ بچے یتیم ہیں اور یونیسف کے ایک سروے کے مطابق ہر 30 سیکنڈ بعد دو بچے یتیم ہو رہے ہیں ٗ دہشتگردی‘ قدرتی آفات‘ مہلک بیماریوں اور دیگر واقعات کی وجہ سے پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ او آئی سی نے ہر سال 15 رمضان المبارک عالمی یوم یتامیٰ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے‘ میڈیا ‘ سول سوسائٹی سمیت دیگر ادارے معاشرے میں یتیموں کے مقام کے بارے میں آگاہی مہم چلائیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ان یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزارت تعلیم ملک بھر میں فن‘ شاعری اور تقریری مقابلوں کے ذریعے یتیم بچوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے اہتمام کرے۔ وزارت مذہبی امور علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے۔ 15 رمضان کو سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر یہ دن منایا جائے۔ قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جس کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…