وہ کہتے ہیں تمہیں سبق سکھائیں گےاور۔۔مریم نواز نے اپنے پر مقدمات کا ذمہ دار کسے قرار دیدیا، دھماکہ خیز پریس کانفرنس میں اپنے والد نواز شریف کو جہادی بھی قرار دے دیا مگرساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے

29  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں آج کیپٹن صفدر کا بیان ریکارڈ کیا جانا تھا۔ احتساب عدالت میں حاضری لگا کر کیپٹن صفدر کو بیان دینے کیلئے اکیلا چھوڑ کر نواز شریف اور مریم نواز پنجاب ہائوس آگئے جہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے احتساب عدالت

میں 127سوالات کے جوابات دئیے، مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ پر مقدمہ کیوں بنایا گیا جس کا جواب ہے کہ نواز شریف کو سبق سکھانے کےلئے مجھے کیس میں گھسیٹا گیا. پنجاب ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نوازکا کہنا ہے مجھ پر مقدمہ اس مائنڈ سیٹ کا ہے جو کہتا ہے آپ کو سبق سکھائیں گے، یہ وہی مائنڈسیٹ ہے جو منتخب وزیراعظم کو دھمکیاں دیتا ہے. انہوں نے کہا پاناما کا پہلا فیصلہ آیا تو سب چیزیں تفصیل سے سامنے لائی گئیں،سپریم کورٹ کے فیصلے میں میرا کہیں ذکر نہیں تھا،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا جانتی ہوں مجھ پر ریفرنسز کیوں قائم کیے گئے، معلوم ہے 70 سے زائد پیشیاں کیوں بھگت چکی ہوں، معلوم ہے کینسر کے مرض میں مبتلا ماں سے مجھے کیوں دور رہنا پڑ رہا ہے. انہوں نے کہا نواز شریف ہر جبر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونے والے انسان ہیں، انہوں نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے. مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دلانے کےلئے جہاد پر نکلے ہیں اور اس جہاد میں، میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کا بیان ریکارڈ کیا جاناتھا، مریم نواز نے شوہر کے ساتھ کمرہ عدالت میں رہنے کے بجائے اپنے والد کے ساتھ پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس کرنے کو ترجیح دی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عدالت میں پیشی کے دوران مریم نواز نے انتہائی جذباتی انداز اختیار کیا تھا جو کہ آج کی بھی پریس کانفرنس میں دیکھنے کو آیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…