ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے ،کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ‘جسٹس (ر) جاوید اقبال

28  مئی‬‮  2018

اسلام آباد( این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویثرن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب نے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویثرن کو ہدایت کی کہ نیب آرڈیننس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور

انوسٹی گیشن کو میرٹ ، شفافیت ، شواہد اور پہلے سے طے شدھ طریقہ کارکے مطابق 10ماہ کے مقرر کردہ وقت کے اندر مکمل کریں اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔جاوید اقبال نے نیب لاہور میں 161انکوائریاں، 47 انوسٹی گیشنز، نیب کراچی میں 173انکوائریاں، 119انوسٹی گیشنز، نیب خیبر پختونخواہ میں105انکوائریاں، 26انوسٹی گیشنز، نیب بلوچستان میں85انکوائریاں، 23 انوسٹی گیشنز، نیب راولپنڈی میں 102انکوائریاں،40انوسٹی گیشنز، نیب ملتان میں 18انکوائریاں، 13انوسٹی گیشنز اور نیب سکھر میں 95انکوائریاں اور 20انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون اور شواہد کی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مختلف معزز احتساب عدالتوں میں 1216 بدعنوانی کے ریفرنسزکی بھی موثر پیروی کی ہدایت کی تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے اور قوم کے اربوں روپے مبینہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جا سکیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے ۔

 

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…