اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا جا چکا ، اس کو فنڈز ظاہر نہیں کیے جا سکتے، بابر اعوان

28  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے اس کو فنڈز ظاہر نہیں کیے جا سکتے،پاکستان میں سینکڑوں سیاسی جماعتوں میں صرف پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہے،پنجاب میں مختلف اداروں اور کمپنیوں میں116 ارب روپے کی کرپشن شہباز حکومت کے دور میں ہوئی، تحریک انصاف پنجاب میں

بھی کلین سویپ کرے گی،وزیراعظم نے ایک ارب روپے کچھ یونین کونسلوں میں لوگوں کو حج کی ادائیگی کے لیے دئیے ہیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تحریک کے غیر ملکی فنڈنگ پر میرے دلائل مکمل کر لیے گئے ہیں،اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے اس کو فنڈز ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا ایک شخص پارٹی میں نا ہو اس کے ساتھ کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی،پاکستان میں سینکڑوں سیاسی جماعتوں میں صرف پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔دیگر جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواستیں موجود ہیں تاہم کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ انہوں نے کہا پنجاب میں مختلف اداروں اور کمپنیوں میں ایک سو سولہ ارب روپے کی کرپشن شہباز حکومت کے دور میں ہوئی۔گلو بٹوں کے اقتدار میں تین دن رہ گیے ہیں اور ایسے رخصت ہوں گے کہ کبھی مڑ کر برسراقتدار نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف پنجاب میں بھی کلین سویپ کرے گی۔عمران خان نے پنجاب کے اداروں میں موجود بیوروکریٹس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور انکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ایک ارب روپے کچھ یونین کونسلوں میں لوگوں کو حج کی ادائیگی کے لیے دئیے ہیں۔وزیراعظم کو کوئی اختیار نہیں کہ قوم کے پیسے تقسیم کرے۔وزیراعظم اپنی ایر لائن سے لوگوں کو مفت بھیج سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…