انتخابات کا اعلان ہوتے ہی رانا ثناء اللہ بھی بھرپور فارم میں ،صوبائی وزیر نے کتنے حلقوں سے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیدیا؟

27  مئی‬‮  2018

فیصل آباد(آن لائن) صو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے 2018ء کے عام انتخابات میں فیصل آباد کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا عندیہ، معتبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں این اے 106 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں نکل چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے آبائی حلقہ 113سابقہ پی پی 70 سے اپنے داماد رانا احمد شہر یار اور بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے رہائشی علاقے پر مشتمل صو بائی اسمبلی

کے نئے حلقہ 112سے خود الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا ہے ۔ اپنی جماعت کے سرکردہ ارکان اسمبلی ‘ تنظیمی عہدیداروں اور سر گرم کارکنوں پر رانا ثناء اللہ نے اپنی اس خواہش کو ظاہر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی قیادت انہیں این اے106‘ پی پی 112 ‘ پی پی 113کے ٹکٹس جاری کر دے گی ‘ واضح رہے کہ این اے 106سابقہ این اے 81 میں وزیر قانون کے مقابلے میں پارٹی ٹکٹ کے لئے یٰسین کسانہ بھی پر تول رہے ہیں تاہم رانا ثناء اللہ خاں نے این اے106سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے‘ اس حلقہ میں ان کا مقابلہ تحریک انصاف کے رانا آفتاب احمد خاں یا ڈاکٹر نثار جٹ کے ساتھ ہو گا‘ پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری سعید اقبال جٹ بھی اس حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں‘ جہاں تک حلقہ پی پی 112کا تعلق ہے اس میں بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے ایم پی اے میاں طاہر جمیل پر ’’دست شفقت‘‘ رکھتے ہوئے انہیں انتخابی اکھاڑے میں اتار دیا ہے‘ میاں طاہر جمیل کی اس حلقہ میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…