چیک پوائنٹ پر شناخت کیلئے گاڑی نہ روکنے پر سکیورٹی اہلکار نے گولیاں چلا دیں،گاڑی کے اندر کون تھااورپھر اسکے ساتھ کیا ہوا؟تہلکہ خیز انکشاف

27  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیول کمپلیکس کے گیٹ پر گاڑی شناخت کیلئے نہ روکنے پر نیوی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے باعث گاڑی میں موجود پاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ افسر کا بیٹا گولی لگنے کے بعد مبینہ طو رپر معذور ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے نیول کمپلیکس کے ظفر گیٹ پر سکیورٹی اہلکار نے گاڑی کو شناخت کیلئے روکا لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکنے سے انکار کرتے ہوئے بھگا دیتاہم سکیورٹی گارڈ نے گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے اس پر فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی میں بیٹھا ہو اپاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ افسرایئر وائس مارشل محمد اتھر شمس کا بیٹا ابراہیم شدید زخمی ہو گیا ۔سکیورٹی اہلکار جس نے گاڑی پر فائرنگ کی ، اس کی شناخت حمید کے نام سے ہوئی ہے جس نے گاڑی پر دو گولیاں فائر کی جن میں سے ایک گولی بچے کی کمر پر جالگی تاہم ڈرائیور موقع سے گاڑی بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہو گیا تاہم بعد ازاں و ہ گاڑی پی اے ایف ہسپتال کے باہر کھڑی ہو ئی ملی ۔معلوم ہوا ہے کہ  ہسپتال میں بچے کی کمر سے گولی نکال دی گئی تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ بچہ مبینہ طور پر معذور ہو گیاہے کیونکہ وہ گولی بچے کی ریڑھ کی ہڈی پر لگی ۔پاکستان ایئر فورس حکام جائے حادثہ پر اسی وقت پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ واقعہ کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔نیول کمپلیکس کی جانب سے بعد ازاں بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام آنے والے افراد نیول کمپلیکس میں داخلے سے قبل اپنی پوری شناخت کروائیں کیونکہ یہ آپ کی سیکیورٹی کیلئے بہتر ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…