نگران وزیر اعظم کیلئے کمیٹی کا قیام،پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو بھی نام تجویز کرنے کا حق مل گیا

27  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا جس میں اپوزیشن کی جانب سے چار نام دینے کا اختیار میرے پاس ہے لیکن ہمیشہ کی طرح سب کو ساتھ لے کر چلوں گا

اور پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی طرف سے شیری رحمان اور نوید قمر کے نام دیئے جائیں گے جبکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا ایک ایک رکن شامل ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تمام تر کوشش کے باوجود نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا اس لئے معاملہ اب پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا ۔ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے چار نام دینے کا اختیار میرے پاس ہے لیکن ہمیشہ بطور سیاستدان سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا ہوں اور اب بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں شیری رحمان اور نوید قمر پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا بھی ایک ایک رکن شامل ہو گا انہوں نے کہاکہ اب بھی پرامید ہوں کہ پارلیمانی کمیٹی متفقہ اور کثرت رائے سے نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ کر لے گی لیکن اگر اتفاق رائے نہ ہو سکا تو معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا جس میں اپوزیشن کی جانب سے چار نام دینے کا اختیار میرے پاس ہے لیکن ہمیشہ کی طرح سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی طرف سے شیری رحمان اور نوید قمر کے نام دیئے جائیں گے جبکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا ایک ایک رکن شامل ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…