اب اگر آپ نے یہ ایک کام نہیں کیا ہوا تو آپ کی گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، حکومت نے نئے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا، شہری ششدر

26  مئی‬‮  2018

لاہور (آن لائن) پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں نے متعدد نان فائلرز صارفین کی گاڑیوں کی بکنگ منسوخ کر دی ہے اور اس سلسلے میں مختلف کار ڈیلروں کو خطوط جاری کر دئیے ہیں اس سلسلے میں سب سے پہلے بکنگ گاڑیوں کی منسوخی سوزوکی موٹرز نے کی جس کی اطلاع ملک بھر کے کار ڈیلرز کو دیدی گئی ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ کار ڈیلرز اب صرف فائلرز کے نام پر انوائس پرائس پر گاڑیاں بک کرسکیں گے

جبکہ دوسری طرف کار ڈیلروں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ پالیسی سے قبل بک کی جانے والی گاڑیوں کی منسوخی کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستانی جو بیرون ممالک مقیم ہیں اور پاکستان میں گاڑی خریدنا چاہتے ہیں یا کوئی صاحب حیثیت اپنی بیٹی کی شادی میں اسے بطور گاڑی گفٹ دینا چاہتا ہے تو پھر گاڑی ان افراد کے نام پر کس طرح رجسٹرڈ ہوگی وفاقی حکومت کی جاری کردہ پالیسی پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2018ء سے فائلرز شہریوں کی گاڑیاں رجسٹرڈ کی جائیں گی نان فائلرز کی گاڑی کو رجسٹرڈ نہیں کیا جائیگا محکمہ ایکسائز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے نہ تو گاڑیوں کی رجسٹریشن پر کوئی فرق پڑیگا اور نہ ہی گاڑیوں کی خریدو فروخت پر حکومت کے اس اقدام کا مقصد ٹیکسوں میں اضافہ اور ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھنا شامل ہے۔  پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں نے متعدد نان فائلرز صارفین کی گاڑیوں کی بکنگ منسوخ کر دی ہے اور اس سلسلے میں مختلف کار ڈیلروں کو خطوط جاری کر دئیے ہیں اس سلسلے میں سب سے پہلے بکنگ گاڑیوں کی منسوخی سوزوکی موٹرز نے کی جس کی اطلاع ملک بھر کے کار ڈیلرز کو دیدی گئی ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ کار ڈیلرز اب صرف فائلرز کے نام پر انوائس پرائس پر گاڑیاں بک کرسکیں گے جبکہ دوسری طرف کار ڈیلروں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ پالیسی سے قبل بک کی جانے والی گاڑیوں کی منسوخی کو غیر قانونی قرار دیا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…