سپریم کورٹ پاکستان کے از خود نوٹس نے ایسے شخص کوملکی تاریخ کا پہلاجج بنا ڈالاجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

26  مئی‬‮  2018

لاہور (آن لائن) سپریم کورٹ پاکستان کے از خود نوٹس نے یوسف سلیم کوملکی تاریخ کا پہلانابیناجج بنا ڈالا،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے نابینا جج کی خصوصی تربیت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، بینائی سے محرومی کبھی بھی یوسف سلیم کے راستے کی رکاوٹ نہیں بنی، ہزاروں امیدواروں کے درمیان سول جج کا تحریری امتحان پاس کرنے والے یوسف سلیم کے خواب کو سپریم کورٹ کے از خود نوٹس نے حقیقت میں بدل ڈالا

، سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے تحریری امتحان پاس کرنے والے نابینا امیدوار یوسف سلیم، تین بار تحریری امتحان پاس کرنے والی شاہین نور سمیت کل پانچ امیدواروں کو اضافی نمبر دے کر انٹرویو میں پاس کرتے ہوئے سول جج کے طور پر تعیناتی کی منظور ی دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے ازخود نوٹس اور عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کے فیصلے نے یوسف سلیم کوبینائی سے محروم ملکی تاریخ کاپہلا سول جج بنا دیا۔ یوسف سلیم نے از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا شکریہ ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ ان کی کامیابی کا پہلا مرحلہ ہے اپنی محنت اور جدوجہد سے آگے بڑھیں گے اور انصاف فراہم کریں گے،یوسف سلیم نے کہا کہ میری تعیناتی پرمیرے والدین کا خوش ہونا فطری بات ہے میں اپنی زندگی میں انہیں زیادہ سے زیادہ خوشیاں دینا چاہتا ہوں،نئے ججز اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔یوسف سلیم کی جسمانی ضروریات کے پیش نظر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں خصوصی ٹرینرز اورتربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ پاکستان کے از خود نوٹس نے یوسف سلیم کوملکی تاریخ کا پہلانابیناجج بنا ڈالا،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے نابینا جج کی خصوصی تربیت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، بینائی سے محرومی کبھی بھی یوسف سلیم کے راستے کی رکاوٹ نہیں بنی، ہزاروں امیدواروں کے درمیان سول جج کا تحریری امتحان پاس کرنے والے یوسف سلیم کے خواب کو سپریم کورٹ کے از خود نوٹس نے حقیقت میں بدل ڈالا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…