خود کفالت کی جانب بڑا قدم،خیبرپختونخوامیں بجلی کی ٹرانسمیشن کمپنی خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کے قیام کافیصلہ، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

25  مئی‬‮  2018

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں بجلی کی ٹرانسمیشن کمپنی خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی (KPTDC) کے قیام کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس ضمن میں متعلقہ حکام کو جامع پروپوزل تیار کرکے انہیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی سطح کی اپنی ٹرانسمیشن کمپنی کے قیام کا آئیڈیا بہتر ہے اور اگر یہ کمپنی قائم ہوگئی تو صوبے کے پاس موجود بجلی کی

وافر صلاحیت سے بھر پور فائدہ حاصل کیا جا سکے گا اور مناسب ٹیرف پر کمپنی صوبے سے بجلی خریدے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں دیرپا ترقیاتی اہداف کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی وزیر قانون و انصاف امتیاز شاہد قریشی کے علاوہ وزیراعلیٰ کے ترجمان و ایم پی اے شوکت یوسفزئی، ارباب وسیم حیات ، فضل الٰہی، زرین ضیاء و دیگر اراکین صوبائی اسمبلی، چیف ایگزیکٹیو اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور محکمہ توانائی و برقیات اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ازمک کے حکام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے میں صوبائی سطح کی بجلی کی ٹرانسمیشن کمپنی خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (KPTDC) کے قیام کیلئے ایک مجوزہ ماڈل پر تفصیلی بریفینگ دی اور وزیراعلیٰ کو نئی کمپنی کے قیام کے خدوخال سے آگاہ کیا اور نئی کمپنی کے ذریعے صوبے کو ممکنہ طور پر ملنے والے فوائد کے بارے میں ان کو تفصیلات بتائی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے ازمک کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس ضمن میں ایک جامع پروپوزل بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس حوالے سے بامعنی اور تیز تر کام کیا جائے کیونکہ صوبے کے پاس بجلی کی پیداوار کی زیادہ گنجائش موجود ہے اور اس اقدام کے ذریعے صوبے کی بجلی مناسب ریٹ پر کمپنی خرید لے گی جنہیں صنعتی زونز اور دیگر ضروریات میں استعمال کیا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…