بھارت،چین،قزاخستان،کرغیزستان،روس،تاجکستان،ازبکستان اور پاکستان کے ماہرین کا اسلام آباد میں اکٹھ، حیرت انگیز پیش رفت، تفصیلات جاری

25  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے قانونی ماہرین کا تین روزہ اجلاس 23سے 25تک اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مہمان وفود نے اجلاس کے لئے شاندار انتظامات کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس سی او کے آٹھ رکن ملکوں بھارت،

چین،قزاخستان،کرغیزستان،روس،تاجکستان،ازبکستان اور پاکستان کے قانونی ماہرین اور ایس سی او ریٹس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایس سی او ۔ریٹس کا قیام 2001میں تاشقند میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد دہشتگردی،علیحدگی پسندیاور شدت پسندی کا خاتمہ کرنا ہے۔ایس سی او کے مستقل آرگن کی حیثیت سے یہ تبادلہ خیالات کیلئے علاقائی فورم ہے۔کونسل ،ایس سی او۔ریٹس کی اعلی ترین فیصلہ سازی باڈی ہے جبکہ ایس سی او کونسل کے فیصلے قانونی ماہرین ورکنگ گروپ تیار کرتے ہیں جس کا اجلاس ہر کونسل اجلاس سے قبل تین بار منعقد ہوتا ہے۔ماہرین کی سطح پر یہ اجلاس رضاکارانہ بنیادوں پر باری باری ہر رکن ملک میں منعقد کیا جاتا ہے۔ایس سی او ۔ریٹس کونسل کا اگلا اجلاس رواں سال اکتوبر میں کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے قانونی ماہرین کے منعقدہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی و شدت پسندی میں علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز زیر بحث لائے گئے۔قانونی ماہرین نے انتظامی اور تنظیمی امور پر بھی بحث کی۔  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے قانونی ماہرین کا تین روزہ اجلاس 23سے 25تک اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مہمان وفود نے اجلاس کے لئے شاندار انتظامات کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…