نعیم الحق کا دانیال عزیز کو تھپڑ، جانتے ہیں واقعہ پر عمران خان کا کیا ردعمل تھا؟نعیم الحق کو کال کر کے کیا کہا؟ناقابل یقین انکشاف

25  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا لائیو پروگرام میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ ، عمران خان نے نعیم الحق کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے خوب سراہا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی جانب سے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام کے دوران وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کرنے پر کئی حلقے جہاں اس کی مذمت کرتے

نظر آرہے ہیں وہیں کچھ لوگ اسےاچھا اقدام بھی قرار دے رہے ہیں اور انہیں لوگوں میں عمران خان بھی ہیں جنہوں نے نعیم الحق کے اس اقدام کی تعریف اور اسے خوب سراہا ہے ، اس بات کا انکشاف نعیم الحق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز مجھے اور میرے لیڈر کو اب سے نہیں بلکہ کئی سالوں سے گالیاں نکال رہا تھااور کل بھی دانیال عزیز نے قومی اسمبلی میں عمران خان ک موجودگی میں ان کو چور کہا تو میرا دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا قدرتی عمل تھاور عمران خان نے میرے اس اقدام کو سراہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والے لوگوں نے بھی میرے اس اقدام کی تعریف کی ہے تاہم کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت بھی کی ہے ۔انہوں نے ٹی وی چینلز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز والوں کو بھی خیال رکھنا چاہئےکہ دانیال عزیز جیسے لوگوں کو ٹی وی پر نہ بٹھایا جائے۔نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جو بھی گالی دے گا اسے جواب ملے گا۔یہ بات میرے لیے اور تمام پارٹی رہنماؤں کے لیے نا قابل قبول ہے کہ ہمارے لیڈر کے لیے ایسی زبان زبان استعمال کی جائے۔نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ لاتوں کےبھوت باتوں سے نہیں مانتے۔اور میری پارٹی رہنماؤں نے بھی میرے اس کام کی تعریف کی ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز مجھے اور میرے لیڈر کو اب سے نہیں بلکہ کئی سالوں سے گالیاں نکال رہا تھااور کل بھی دانیال عزیز نے قومی اسمبلی میں عمران خان ک موجودگی میں ان کو چور کہا تو میرا دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا قدرتی عمل تھا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…