’’نیٹ آن کردیو،تائے دی لاش‘‘ پاکستان کے سب سے بڑے’’رن مرید‘‘ نے پی ٹی سی ایل والوں سے وہ مفت کام کروالیا،جو پاکستانی پیسے دیکر بھی نہیں کرواپاتے،ویڈیو نے دھوم مچا دی

23  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت ملنے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ نے اب  باقاعدگی سے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کر دی ہیں اور اس مرتبہ تو پی ٹی سی ایل والوں سے وہ کام مفت میں کروا لیا جو پاکستانی پیسے دے کر بھی نہیں کروا سکتے۔علی کی اس نئی ویڈیو نے مقبولیت میں پہلی ویڈیو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس میں علی نے پی ٹی سی ایل کسٹمر سروس فون کر کے 10 ہزار  سے

زائد بل ہونے کے باوجود بھی انٹرنیٹ سروسز آن کروا لیں۔ علی نے پی ٹی سی ایل کسٹمر سروس فون کیا اور اپنے مخصوص انداز میں روتے ہوئے فریاد کی کہ ”ساڈا نیٹ آن کر دیو، تایا جرمنی فوت ہو گیا اے، اودی لاش ویکھنی اے۔۔۔“کال سننے والا کمپنی کا نمائندہ پہلے تو اسے یہ بتاتا ہے کہ اس کے ذمے 10 ہزار روپے سے زائد بل ہے اور اگر وہ اس کی آدھی قیمت بھی ادا کر دیتا ہے تو اس کا انٹرنیٹ آن کر دیا جائے گا لیکن علی کچھ ایسے انداز میں دہائیاں دیتا ہے کہ نمائندہ اس کی کال اپنے سینئر کو منتقل کر دیتا ہے۔سینئر افسر علی کا مسئلہ سن کر اس انٹرنیٹ سروس وقتی طور پر بحال کرنے کی حامی بھر لیتا ہے اور یوں علی کو اپنے مقصد میں کامیابی مل جاتی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر علی کی اداکاری کی تعریف تو کی جانی چاہئے لیکن یہاں پی ٹی سی ایل والوں کی انسانیت کی بھی تعریف کی جانی چاہئے جس نے ماہ رمضان میں انسانیت کا مظاہرہ  کیا ہے۔سوشل میڈیا پر علی کی اس اداکاری کی بھی بھرپور تعریف کی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…