تحریک انصاف کا ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں نکالے گئے ارکان اسمبلی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ،بڑا اعلان کردیاگیا

23  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کے اجراء کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کیلئے درخواستوں کی حتمی تاریخ 31مئی مقرر کی ہے،اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں نکالے گئے اراکان کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا اورآئندہ اتوار تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں نکالے گئے

ارکان کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گئے اور اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے،اجلاس میںآشیانہ ہاو سنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے سکینڈلز پر پنجاب حکومت کیخلاف مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔منگل کوتحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، چیئرمین عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں نگران حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داو د بہترین انتخاب ہیں۔انہی تینوں ناموں میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہئیے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال اورٹکٹوں کے فیصلوں اور اجرا پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی فوری طلبی پر اتفاق کیا گیا۔پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی پہلی کھیپ کیلئے ٹکٹوں کے اجراکا فیصلہ کرے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف کی قیادت خصوصا چیئرمین کی جانب سے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔پرویز خٹک اور انکے کابینہ نے انتہائی نامساعد حالات میں

زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔صحت، تعلیم، امن عامہ اور ماحولیات پر پختونخوا حکومت کی پالیسیاں دیگر صوبوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔اجلاس میں پانامہ مقدمے کو طوالت کا شکار کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا۔نواز شریف بتائیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کن ذرائع سے خریدے گئے۔بچوں کے سولہ اکاو نٹس میں تین سو ارب کہاں سے آئے۔اجلاس میں کرپشن کی پاداش میں پارٹی سے نکالے گئے اراکین پختونخوا اسمبلی کو صفائی کا

آخری موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔آئندہ اتوار تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اراکین کمیٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنا نکتہ نظر پیش کریں۔اجلاس میں تحریک انصاف میں اب تک ہونے والی شمولیتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کے لئے درخواستوں کی حتمی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی۔اجلاس میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کی روشنی میں پنجاب حکومت کے سکینڈلز کا بطور خاص جائزہ لیا گیا۔آشیانہ ہاو سنگ،

سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پر قرطاس ابیض شائع کرنے پر بھی غورکیا گیا ۔اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی سو ایام کے لائحہ عمل پربھی بات چیت ہوئی۔تحریک انصاف کی قیادت کی نظر میں سوروزہ ایجنڈا پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے۔شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت سینئر قائدین کو سوروزہ ایجنڈے کی تفاصیل عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی گئی۔(رڈ)



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…