عام انتخابات 2018پر اس بار کتنی لاگت آئے گی، ایک یا دو ارب روپے نہیں بلکہ رقم اتنی جو آپ کے اندازے سے بھی زیادہ، جان کر دنگ رہ جائینگے

22  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگالیا، 20 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں 20 ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے جس میں بیلٹ پیپرز، سیکیورٹی، انتخابی عملے کا معاوضہ، پولنگ مٹیریل، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے

مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے کاغذ اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بھی ایک ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے ایک ارب اور پولنگ مٹیریل پر ایک ارب سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کو معاوضے کی مد میں 6 سے 7 ارب کے اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ایک ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ انتخابی اخراجات کے بروقت فنڈز فراہم کر رہا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے مجوزہ تاریخوں کے لیے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو پہلے ہی ارسال کی جاچکی ہے جس میں 25، 26 یا 27 جولائی کو پولنگ کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے ایک ارب اور پولنگ مٹیریل پر ایک ارب سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کو معاوضے کی مد میں 6 سے 7 ارب کے اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ایک ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ انتخابی اخراجات کے بروقت فنڈز فراہم کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…