مہمانداری، فون اور پیٹرول کے اخراجات ،وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے رواں مالی سال کتنے کروڑ خرچ کئے ؟ حیرت صرف ہیلی کاپٹر کے کرائے کی مد میں کتنے کروڑ اُڑادیئے گئے ؟ حیرت انگیز انکشافات

22  مئی‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب نے رواں مالی سال صوابدیدی فنڈ کے لیے بجٹ میں منظور شدہ رقم سے 150 فیصد زیادہ رقم خرچ کی، وزیر اعلی آفس کے مہمانداری، فون اور پیٹرول کے اخراجات بھی مختص رقم سے 124 فیصد زیادہ ہوئے ۔ذرائع کے مطابق گڈ گورنس میں شائد بجٹ کے مطابق اخراجات کرنا شامل نہیں،

بجٹ میں وزیر اعلی کی صوابدیدی گرانٹ کے لیے 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ لیکن وزیر اعلی کی طرف سے 10 کروڑ روپے خرچ کر دئیے گئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی کافی زیادہ استعمال کر لیا، جس کے باعث پنجاب کو ہیلی کاپٹر کے کرایے کی مد میں کیبنٹ ڈوثرن کو 12 کروڑ 16 لاکھ روپے اضافی ادا کرنے پڑے سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیر اعلی آفس نے منظور شدہ اخراجات سے 6 کروڑ 51 لاکھ روپے کے اضافی اخراجات کیے، مہمانداری کے لیے 6 کروڑ روپے رکھے گئے تھے، 9 کروڑ روپے خرچ کیے گئے علاوہ ازیں پیٹرول کے لیے 2 کروڑ روپے کا بجٹ تھا، 4 کروڑ 49 لاکھ روپے خرچ ہو گئے، گورنر اور گورنر سیکرٹریٹ کے اخراجات بھی بجٹ سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے زیادہ ہو گئے، دوسرے اخراجات کے علاوہ گورنر پنجاب کو میڈیکل بل کی مد میں 53 لاکھ 85 ہزار روپے اضافی طور پر ادا کیے گئے۔ وزیراعلی پنجاب نے رواں مالی سال صوابدیدی فنڈ کے لیے بجٹ میں منظور شدہ رقم سے 150 فیصد زیادہ رقم خرچ کی، وزیر اعلی آفس کے مہمانداری، فون اور پیٹرول کے اخراجات بھی مختص رقم سے 124 فیصد زیادہ ہوئے ۔ذرائع کے مطابق گڈ گورنس میں شائد بجٹ کے مطابق اخراجات کرنا شامل نہیں، بجٹ میں وزیر اعلی کی صوابدیدی گرانٹ کے لیے 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…