نوازشریف پر 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کاالزام ، قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا (آج) ہونے والا اہم اجلاس اہم ترین شخصیت کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ملتوی کیاگیا،آئی سی یو میں زیر علاج،حالت تشویشناک

22  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف پر 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کاالزام ، قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا (آج) ہونے والا اہم اجلاس اہم ترین شخصیت کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ملتوی کیاگیا،آئی سی یو میں زیر علاج،حالت تشویشناک،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا (آج) منگل کو ہونے والا اہم اجلاس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا،

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کے الزام پر بریفنگ دینا تھی اور اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق بل بھی زیر غور آنا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے ہسپتال میں ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کمیٹی چوہدری محمد اشرف دو روز قبل اپنے حلقے میں انتخابات کی مہم کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کو لاہور میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین کمیٹی محمد اشرف ابھی بھی انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو)میں ہیں ۔واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کے الزام پر بریفنگ دینا تھا ۔کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا بل بھی زیر غور آنا تھا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے اجلاس میں کمیٹی نے چیئرمین نیب کو سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے الزام پر بریفنگ کیلئے طلب کیا تھا مگر چیئرمین نیب مصروفیات کے باعث کمیٹی میں پیش نہیں ہو سکے تھے اور نیب حکام نے کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے رکھا جائے جس میں چیئرمین نیب کمیٹی میں پیش ہونگے اور کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…