ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے نکلا،اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے رپورٹ جاری کردی،حیرت انگیزانکشافات

20  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انفرااسٹرکچر، میٹرو بس پروجیکٹ،

اورنج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن گئے ہیں جہاں انسانی ترقی کے تصور کو عملی صورت میں ڈھال دیا گیا ہے۔نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 اضلاع یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا انسانی ترقی میں خاطر خوا کامیابی حاصل نہ کرسکا اور اس کا کوئی ضلع اس رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق میڈیم ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ میں پنجاب کے 19 اور خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں جبکہ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 73 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اسکولنگ کا تناسب 10 اعشاریہ ایک اور خیبرپختونخوا میں 9 اعشاریہ 7 ہے۔جبکہ خیبر پختونخوا میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 73 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اسکولنگ کا تناسب 10 اعشاریہ ایک اور خیبرپختونخوا میں 9 اعشاریہ 7 ہے



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…