پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں اضافہ ،قیمت کہاں تک جائے گی؟ انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

19  مئی‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں اضافہ جبکہ سعودی ریال،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو انٹربینک مارکیٹ بندرہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.00روپے سے بڑھ کر117.10روپے اور قیمت فروخت117.50روپے سے بڑھ کر117.60روپے ہوگئی ۔یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں20،20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.50روپے سے بڑھ کر137.70روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے بڑھ کر139.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر157.70روپے اور قیمت فروخت159.00روپے سے بڑھ کر159.20روپے ہوگئی۔سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.15اور قیمت فروخت31.45روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.90روپے اور قیمت فروخت32.20روپے پرمستحکم رہی ۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔ اقتصادی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ نے پاکستان نے اربوں ڈالرز کے بیرونی قرضے اداکرنے ہیں اور جیسے جیسے ان قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی روپے پر دباؤ میں اضافہ ہوتاچلاجائے گا، اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کئے تو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر117 سے بڑھ کر 125 روپے تک پہنچ سکتاہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…