تحریک انصاف کا لاہور جلسہ، پارٹی رہنماؤں کو کم از کم 4 لاکھ روپے فنڈ دینے کا کہا گیا اور بڑے بڑے ناموں نے کتنی رقم جمع کروائی؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں، عمران برہم

19  مئی‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف مینار پاکستان کے جلسے پر8کروڑ سے زائد کے اخر اجات کا انکشاف جبکہ تحر یک انصاف کے انتخابی امیدواروں سے 10کروڑ سے زائد جمع ہوئے لیکن تحریک انصاف لاہور کے اہم ترین رہنماؤں نے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ کے لیے پھوٹی کوڑی بھی پارٹی فنڈ میں جمع نہیں کروائی جبکہ یہ رہنما جلسہ میں صف اول میں بیٹھنے کیلئے سب سے آگے تھے اور اب وہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے بھی عمران خان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے پارٹی فنڈز فراہم نہ کرنے اور جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے نمایاں کام نہ کرنے والے رہنماؤں کا نوٹس لے لیا ہے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے تحریک انصاف کے بڑے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے عمران خان نے پالیسی جاری کی تھی کہ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے درخواست دینے والے افراد کم سے کم 4 لاکھ جبکہ صوبائی ٹکٹ کے درخواست گزار 2 لاکھ روپے پارٹی فنڈ دیں گے اور پارٹی کے دیگر صاحب حیثیت رہنماؤں کو بھی خصوصی طور پر زیادہ فنڈز دینے کو کہا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق عمران خان اس سیاسی اجتماع کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع بنانا چاہتے تھے اور اس کے لیے خصوصی ذمہ داری عبدالعلیم خان کو دی گئی تھی جنہوں نے عمران خان کی توقعات کے مطابق کام کیا لیکن جلسہ کے انعقاد کے بعد پارٹی قیادت کو موصول ہونیوالی تفصیلات کے بعد لاہور کے بعض اہم رہنماؤں کی جانب سے جلسہ کیلئے فنڈنگ نہ دینے اور عملی و نمایاں طور پر جلسہ کیلئے کام نہ کرنے کے شواہد نے عمران خان کو ناراض کیا ہے،رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف (اربن) لاہور کے سابق صدر ولید اقبال اور سیکرٹری حماد اظہر انک قریبی نعیم الحق، شیخ امتیاز نے کوئی پیسہ نہیں دیا، حامد خان نے بھی پارٹی فنڈ نہیں دیا جبکہ سابق گورنر او موجودہ سینیٹر چوہدری سرور نے صرف وہی 2لاکھ روپے فنڈ جمع کروایا جو کہ صوبائی ٹکٹ کے درخواست گزاروں کیلئے ’’اسٹینڈرڈ فنڈ‘‘ مقرر ہوا تھا،

این اے 131کے ذیلی صوبائی حلقہ سے ٹکٹ کیلئے درخواست گزار اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ فرحت عباس نے بھی جلسہ کیلئے ایک روپیہ بھی پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا، این اے 127 سے ٹکٹ کے امیدواروں میاں حامد معراج نے بھی پارٹی فنڈ نہیں دیا۔لاہور کے جن رہنماؤں اور ٹکٹ درخواست گزاروں نے مقررکردہ کم سے کم فنڈ سے بڑھ کر جلسہ میں مالی معاونت کی ان میں سب سے زیادہ فنڈز خو دصدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے جمع کروایا، بیگم نیلم اشرف نے 20لاکھ روپے، میاں جاوید علی نے 12لاکھ روپے،

سارہ احمد نے 10 لاکھ، ثانیہ کامران نے 10 لاکھ، مسرت چیمہ نے 10 لاکھ روپے جبکہ قصور سے بیگم مسعود بھٹی نے 25لاکھ روپے دیے، ملک سرفراز کھوکھر نے بھی 5لاکھ روپے دیے، میاں منشاء سندھو کے مطابق میاں مقصود عالم نے بھی پارٹی فنڈ میں 20 لاکھ روپے دیے، اس کے علاوہ این اے 128 کے امیدوار اعجاز ڈیال نے 10لاکھ روپے،پی پی 162سے علی امتیاز وڑائچ نے بھی 10لاکھ روپے جبکہ خال ایڈووکیٹ اور ندیم عباس بارانے 5,5لاکھ روپے فنڈ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کیلئے سنٹرل پنجاب میں سب سے زیادہ درخواستیں لاہور میں داخل کی گئی ہیں جن کی تعداد 280سے زائد ہے اور ان میں سے اکثریت نے قومی و صوبائی سطح پرمقرر کردہ فنڈ جمع کروایا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…