آپ نے بجٹ تقریر میں سب سے اہم بات گدھے والی کی ہے ، کیا آپ نے گدھے کا گوشت کھایا ہے؟ گدھے پر دلچسپ مکالمہ

  جمعہ‬‮ 18 مئی‬‮‬‮ 2018  |  0:35

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعرات کو اسپیکر آغاسراج درانی اور ایم کیو ایم کے عبدالروف صدیقی کے درمیان گدھے پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔ گدھوں کا تذکرہ روف صدیقی نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران چھیڑا تو اسپیکر آغا سراج درانی جودل لگی کے موڈ میں تھے،روف صدیقی سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی گدھے کا گوشت کھایا ہے کیونکہ آپ نے بجٹ تقریر میںسب سے اہم بات گدھے والی کی ہے کہ گدھے بہت زیادہ ہوچکے ہیں،ہرطریقے کا گدھا موجود ہے جس پر روف صدیقی بولے یہ درست نہیں کہ گدھے کی کھالیں وہ لیں اور

گوشت ہم کھائیں۔ روف صدیقی نے اسپیکر کہا کہ ایک دفعہ آپ نے دوسری مرتبہ منظور وسان نے مشکل میں ڈال دیا ہے منظور وسان نے میری دوسری شادی کا خواب دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوی پر غزل کہی نہیں جاسکتی قصیدہ کہا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں