سابق وزیراعظم نواز شریف پر غداری کا مقدمہ،لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

17  مئی‬‮  2018

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے پاکستان زندہ باد پارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر 16 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سناتے ہوئے اس درخواست کو درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا اور درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہسابق وزیراعظم کا

ممبئی حملوں سے متعلق بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نے پاکستان اور قومی سلامتی اداروں کو بدنام کیا ہے اس لیے فاضل عدالت ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم جاری کرے۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر بھی لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد میں سنایا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…