چیئرمین نیب قائمہ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے استعفیٰ دیدیا،موقف بھی سامنے آگیا

16  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی )چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مصروفیات کے باعث قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے آج ہونیوالے اجلاس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم مقدمات کا فیصلہ ہونا ہے، ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ پہلے سے طے تھی۔ اس لئے کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آ سکتا۔کمیٹی نے نیب کی جانب سے نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے

الزامات کا جائزہ لینا تھا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف سے استعفیٰ دے دیا اور موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین نیب کو بلا کر ان پر منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات پر پردباؤ ڈالنا ہے، جو نہ صرف پارلیمانی اقدار کے منافی بلکہ نیب کی آزادانہ تحقیقات کو بھی متاثر کرسکتا ہے، ہماری غیرموجودگی کا علم ہوتے ہوئے جان بوجھ کر عجلت میں اجلاس بلایا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی رکنیت سے استعفیٰ منظور کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…