ہمارے پیسوں پر نوکریاںاورہم پر ہی حکومت ،فوج نے کوئی جنگ نہیں جیتی الٹا ملک تباہ کر دیا، جنرل راحیل اور کیانی کے کتنےپلاٹ ہیں؟یہ والے بھی جائیں گے تو ان کا بھی پتہ چل جائیگا، جاوید ہاشمی نواز شریف کی محبت میں پاک فوج پر حملہ آور ہو گئے

16  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فوج نے نہ تو ملک بنایا نہ کوئی جنگ جیتی، انہوں نے بلوچستان اور ملک میں جماعتیں بنا کر ملک کو تباہ کردیا ، ہر کسی کا اپنا کردار ہوتا ہے ،اس کردار کی وجہ سے فوج کا کوئی حق نہیں ہے ، میں گواہ ہوں کہ ن لیگ کی حکومت اور نواز شریف کے پیچھے یہ پانچ سال سے پڑے ہوئے ہیں، جاوید ہاشمی نواز شریف کی محبت میں پاک فوج پر حملہ آور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ سیاستدان اورحال ہی میں ن لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والے جاوید ہاشمی نواز شریف کی محبت میں پاک فوج پر حملہ آور ہو گئے ہیں اور انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں تباہی کا ذمہ دار فوج کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کا اپنا کردار ہوتا ہے ،اس کردار کی وجہ سے فوج کا کوئی حق نہیں ہے ، میں گواہ ہوں کہ ن لیگ کی حکومت اور نواز شریف کے پیچھے یہ پانچ سال سے پڑے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کام نہ کریں ،یا تو اِنہوں نے یہ ملک بنا یا ہوتا یا کوئی جنگ جیتی ہوتی ،اِنہوں نے بلوچستان اور ملک میں جماعتیں بنا کر ملک کو تباہ کردیا اور ہم بات بھی نہ کریں ۔انہوں نےکہا کہ ملک کو تباہ کرنے کے بعد کہتے ہیں ہم اس ملک کے مالک ہیں ،اس ملک کے عوام مالک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں کرنے کا طریقہ جو دنیا اپنا رہی ہیں ہماری فوج کو بھی وہ ہی طریقہ اپنانا پڑے گا ،ان کو سویلین حکومت کے آگے سر جھکانا پڑے گا ،سیلوٹ کرنا پڑے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیسوں پر نوکریاں کر کے حکومت بھی وہ چلاتے ہیں ،ہمیں بات بھی نہیں کرنے دیتے ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ کوئی دیکھے کہ جنرل راحیل شریف اور جنرل کیانی کے کتنے پلاٹ ہیں؟جب یہ چلے جائیں گے تو ان کا بھی پتہ چل جائے گا ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ بات مت کرو کیونکہ یہ وقت بہت تباہی کا ہے ،میں ایسے ہی نہیں بولا تھا ،میں نے اپنی سیٹ سے استعفیٰ اسی لیے دیا تھا ،عمران خان سے کہو کہ پانچ دن پہلے اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے کر دکھائے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…