عمران دوسروں کی نسبت بہت بہتر اور ایماندار ہے، نواز شریف کو خلائی مخلوق نے ہی جنم دیا ،شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے فوج کو مکمل کنٹرول دیاجائے ، پرویز مشرف

12  مئی‬‮  2018

دبئی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدروسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں فوج کو مکمل کنٹرول دینا چاہیے، وہ پاکستان میں شفاف انتخابات کروائے گی ، نواز شریف کو خلائی مخلوق نے ہی جنم دیا اب اس کیخلاف ہو گئے، لوگوں پر پریشر ڈال کر ان سے پارٹیاں تبدیل کروانا پاکستانی کلچر میں شامل ہے، نیب میرے خلاف تحقیقات کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں،

عمران خان وزیراعظم بن سکتا ہے، اس کا گراف اونچا جا رہا ہے ، وہ دوسروں لوگوں کی نسبت بہت بہتر اور ایماندار ہے، وہ ملک کی حالت سدھارنے کی اہلیت رکھتاہے ،نواز شریف اور زرداری بزنس مین ہیں یہ ملک کیلئے کچھ نہیں کر سکتے، ایف آئی اے اچھا کام نہیں کررہا تھا اس لئے نیب کا ادارہ بنایا۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ سانحہ 12مئی کوکس نے فائرنگ کی،یہ میرے علم میں نہیں ہے،مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے مگر مجھے کوئی علم نہیں،عمارتوں میں افتخار چوہدری کے حمایتی بیٹھے ہوئے تھے اور ایم کیو ایم کے لوگ بچوں سمیت سڑکوں پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے افتخار چوہدری کو کہا کہ بذریعہ ہیلی کاپٹر چلے جائیں، مجھے ڈر تھا کہ کہیں دھماکہ وغیرہ نہ ہو جائے،مگر انہوں نے میری بات نہیں مانی، کراچی میں ہرکام کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر ڈال دی جاتی تھی جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی کراچی میں فساد کی ذمہ دار ہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرنے کہا کہ میں نے کراچی میں نوگوایریاز ختم کروائے اور ایم کیو ایم کو بہتر کرنے کیلئے ریفارمز کیں،ایف آئی اے اچھا کام نہیں کررہا تھا اس لئے میں نے نیب کا ادارہ بنایا، نواز شریف کو خلائی مخلوق نے ہی جنم دیا ہے،اب ان کے ہی خلاف ہو گئے ہیں، لوگوں پر پریشر ڈال کر ان سے پارٹیاں تبدیل کروانا پاکستانی کلچر میں شامل ہے، آنے والے انتخابات میں آرمی کو مکمل کنٹرول دینا چاہیے وہ پاکستان میں شفاف انتخابات کروائے گی ۔

پرویز مشرف نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بن سکتا ہے، اس کا گراف اونچا جا رہا ہے،نواز شریف اور زرداری بزنس مین ہیں یہ ملک کیلئے کچھ نہیں کر سکتے، عمران ان لوگوں سے بہت بہتر ہے وہ ایمانداربھی ہے، عمران خان میں ملک کو ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو وعدہ توڑ کر الیکشن سے قبل پاکستان آئیں، یہاں پاکستان میں میری شہرت کم ہورہی تھی جس وجہ سے ان کو موقع ملا،این آر او مسلم لیگ (ق) نے کروایا تھا، بے نظیر بھٹو کا الیکشن سے قبل پاکستان نہ آنا این آر او کا حصہ تھا، این آر او کا لفظ سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کا لایا ہوا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ نیب میرے خلاف تحقیقات کرے،مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا بلکہ میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں،میرے دور حکومت میں نیب نے مصلحت پسندی کے تحت کچھ لوگوں پر ہاتھ ہلکا رکھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…