ن لیگ میں دوبارہ شمولیت کے فوراً بعد ہی جاوید ہاشمی کا بڑا سرپرائز، چوہدری نثار کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

12  مئی‬‮  2018

ملتان (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ملتان جلسے میں جاوید ہاشمی نے دوبارہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہوں اوراس کے لئے پارٹی کے ہر فورم سے رجوع کروں گا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل نئے صوبے بنانے میں پنہاں ہے،

انہوں نے مسلم لیگ ن کے حالیہ جلسہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بھرپورجلسہ تھا جس میں زندگی کے ہرطبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی، انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے ان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کوسراہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ 12مئی کا دن ملکی تاریخ میں اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے اس دن کراچی میں قتل عام کیا گیا تھا اور سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کو کراچی میںآنے کی اجازت نہ دی گئی، سیاسی ورکروں کی کثیرتعدادکی شہادت کے بعد عدلیہ کوآزادی ملی، سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کوملک میں واپس لاکر ٹرائل شروع کیا جائے، پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر سیاسی رہنما نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جاوید ہاشمی نے عمران خان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ناکامی کی طرف جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مشکل وقت میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگی ہوں ٗ نوازشریف میرے لیڈر ہیں ٗ لیڈر تھے اور لیڈر رہیں گے ٗ تمام قوتوں کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے آگے جھکنا پڑیگا ۔اس موقع پر جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ بارہ اکتوبر کو میں نے نوازشریف سے کہا تھا کہ اگر آپ کے پیچھے کوئی رہے یا نہ رہے مگر جاوید ہاشمی آپ کے پیچھے کھڑا رہے گا اور جب نوازشریف نے پیچھے دیکھا تو جاوید ہاشمی کھڑا تھا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں مسلم لیگی ہی ہوں ٗ آج آپ کی قیادت میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…