مذاق میں بھی کسی نے کہہ دیا کہ نوازشریف نے زمین پر بیٹھ کر مریخ پر چار ارب ڈالر بھجوائے ہیں تو پھر نیب پیچھے پڑ جائیگا ،مریم نواز نے فوج کی قربانیوں کا اعتراف کر لیا

11  مئی‬‮  2018

ملتان (نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف دو بار وزیر اعلیٰ اور تین بار وزیر اعظم رہا ٗاربوں کھربوں کے منصوبے لگائے کوئی کرپشن ہے تو سامنے لائیں ورنہ قوم سے معافی مانگیں ٗ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ٗ مذاق میں بھی کسی نے کہہ دیا کہ نوازشریف نے زمین پر بیٹھ کر مریخ پر چار ارب ڈالر بھجوائے ہیں تو پھر نیب پیچھے پڑ جائیگا ٗجتنی سازشیں بڑھ رہی ہیں، اتنی ہی میاں صاحب لویو کی آوازیں تیز ہو رہی ہیں ٗ 70

سالوں میں ووٹ کو کسی نے عزت نہیں دی ٗ آج نوازشریف کی صورت میں ووٹ کو عزت دلانے والا پیدا ہو گیا ہے ٗ دہشتگردی میں افواج پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں ٗ شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں ۔جمعہ کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ مخالفین کے تمام جلسوں میں ایک جیسے چہرے نظر آتے ہیں لیکن نواز شریف جہاں کھڑا ہو جائے وہیں جلسہ منعقد ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ دھرنے دے دے کہ تھک گئے تو کچھ سازشیں کر کر کے تھک گئے ٗ آپ کے لیڈر کے خلاف کرپشن ڈھونڈنے والے تھک گئے لیکن نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا مگر تھکا نہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ نیب کی عدالت میں آپ کی بیٹی اور آپ کا لیڈر کی ستر پیشیاں ہو چکی ہیں لیکن تھکا نہیں ٗ باپ داداد کا حساب دیا ٗ تین نسلوں کا حساب دیا آپ کا لیڈر تھکا نہیں ٗ حساب لینے والے تھک گئے ٗ سر پکڑ کر بیٹھ گئے ٗ نوازشریف حساب دیکر بھی تھکا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خلائی مخلوق نے جو سکرپٹ لکھا تھا اس میں دھرنے تھے ٗ لاک ڈاؤن تھا ٗ سازشیں تھیں ٗ عدالتیں تھیں ٗ مقدمے تھیں ٗ نا اہلیاں تھیں ٗ اگر نہیں تھا تو یہ نہیں تھا کہ نوازشریف ڈٹ جائیگا ٗ نوازشریف کھڑے ہو جائیگا ٗ نوازشریف صبر کریگا ٗ نوازشریف بر داشت کریگا ٗ جب نوازشریف نے صبر کیا تو ساری چالیں خلائی مخلوق کی الٹ گئیں ٗ سارے اندازے غلط ہوگئے ہیں ۔ مریم نوازنے کہاکہ خلائی مخلوق ٗ سارے مہرے اورسازشی سب ایک طرف کھڑے ہیں

اور رسے کو کھینچ رہے ہیں مگر دورسری طرف اکیلا لیڈر نوازشریف کھڑا ہے اور اس کے پیچھے عوام کھڑے ہیں وہ جتنا رسہ کو کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں عوام اتنا ہی قریب کرتے ہیں ٗجتنے جھٹکے عوام کو لگتے ہیں ٗ عوام اتنے ہی زور سے نوازشریف کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں ۔انہوں نے شرکاء سے کہاکہ آپ نے نوازشریف کا ہاتھ نہیں چھوڑنا ٗ اب پیچھے نہیں ہٹنا ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو نوازشریف سے دور کر نے کی کوشش کی گئی تھی مگر ملتان کے بہن بھائی پہلے سے زیادہ طاقت سے نوازشریف کے ساتھ جڑ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سب چٹان کی طرح ساتھ کھڑے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ آپ نے نوازشریف کا ہاتھ اس لئے نہیں چھوڑا کیونکہ اس نے آپ کے ووٹ کی طاقت کو جھکنے نہیں دیا ۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے نااہلی بر داشت کر لی ٗ بیٹی پر الزامات پر بر داشت کر لئے ٗ سازشیں بر داشت کرلیں ٗ وزارت عظمیٰ سے نکلنا بر داشت کرلیا ٗ سازشیں اور مقدمے بر داشت کر لئے لیکن آپ کے ووٹ کی پرچی کی بے حرمتی بر داشت نہیں کی ٗیہ ووٹ کی عزت کی بات نہیں ٗووٹ دینے والے کی عزت کی بات ہے ٗ یہ آپ کی عزت کی بات ہے ٗ

ستر سالوں میں کسی نے ووٹ کو عزت نہیں دی ہے ستر سالوں میں ووٹ کو عزت دینے والا کوئی نہیں تھا ٗ اب نوازشریف کی صورت میں ووٹ کو عزت دلانے والا پیدا ہوگیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کا مقابلہ عمران خان کے بڑے کے ساتھ ہے ۔مریم نواز نے کہاکہ ووٹ کے پی کے میں عمران خان کو ملتا ہے وہ ووٹ کی پرچی آصف زر داری کے ہاتھ فروخت کر دیتا ہے ٗاس کے لوگ بلے پر مہر لگاتے ہیں وہ اپنے لوگوں کو کہتا ہے تیر پر مہر لگائیں ۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جس نے بلوچستان میں ملوایا تھا وہ قافلہ بلوچستان سے چل کرجنوبی پنجاب پہنچا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج میں نے اتنی زبردست سڑکیں دیکھی ہیں کہ حیران رہ گئی ٗشہباز شریف میرے سامنے ہوتے تو نہ صرف ان کا شکریہ ادا کرتی بلکہ ہاتھ بھی چومتی کیونکہ انہوں نے ملتان میں زبردست کام کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاڈلے کی آف شور کمپنی بھی حلال ہے ٗ نیازی سروسز بھی حلال ہیں ٗ جعلی این او سی بھی حلال ہے ۔مریم نوازنے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نہ صرف آپ کا کام اوپر سے حکم لینا ہے بلکہ بزدل ترین انسان ہو ٗ کرسی پر بیٹھے انسان کو سلام کرتے ہو جب کرسی سے اتر جائے تو کہتا ہو نوازشریف سے ملا ہوا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان آج اداروں کی تعریفیں کرتا ہے اور جب 2018ء میں شیر دھاڑے گا تو انہی لوگوں کو برا بھلا کہے گا اور کہے گا میرے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ۔ مریم نواز نے نیب کے نوٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے خلاف احتساب انتقام ہے ٗیہ مذاق بن گیا ہے ٗ مذاق میں بھی کسی نے کہہ دیا کہ نوازشریف نے زمین پر بیٹھ کر مریخ پر چار ارب ڈالر بھجوائے تو پھر نیب پیچھے پڑ جائیگا انہوں نے کہاکہ اندرون بیرون ملک سارے ادارے استعمال کر کے ٗ سارا زور لگا کر نوازشریف کی تین نسلوں کا حساب کتاب کر کے ٗ

دو سال سے مقدمے چلاکر اگر آپ کو دس روپے کی کرپشن نہیں ملی توپھر نوازشریف صادق بھی ہے اور امین بھی ہے ۔نوازشریف کو میرے دادا سے جو ملا ہے اور جواللہ تعالیٰ نے دیا ہے اس کی تحقیقات مت کریں ٗ اگر کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ٗ نوازشریف دو بار وزیر اعلیٰ اور تین بار وزیر اعظم رہا اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے کوئی کرپشن ہے تو سامنے لائیں ورنہ قوم سے معافی مانگیں ٗ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ۔مریم نواز نے کہاکہ ہمارے مخالفین کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں کہ 2018ء کے الیکشن میں (ن )لیگ انشاء اللہ فتح یاب ہوگی

جب مسلم لیگ (ن)جیت جائیگی تو میاں صاحب سے ایک گزارش کریں گے کہ کھیل کے اصول بدلنے سے پہلے آپ نے اقتدار کو ہاتھ نہیں لگانا ٗ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ وہ عوام کے معاملات میں دخل اندازی کریں ٗ ووٹ سے آئیں اور ووٹ سے جائیں اس کے علاوہ عوام کو کوئی سازش منظور نہیں ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ ملک میں بائیس بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ٗ ہمارے شہروں میں بارود کی بد بو ہوتی تھی ٗ لوگ لاشیں اٹھاتے تھے ٗجب معاملات حد سے بگڑ جاتے ہیں تو اس دن نوازشریف یاد آجاتا ہے اور کہتے ہیں کہ نوازشریف کو لاؤ ملک کی معیشت ٹھیک کرے ٗ

اندھیرے ختم کرے ۔ مریم نواز نے کہا کہ دہشتگردی میں افواج پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں ٗ پولیس نے قربانیاں دی ہیں ٗ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے دہشتگرد ی کو تقریباً ختم کیا ٗ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے بھی ختم کئے ٗ زر داری صاحب کیا تحفے دیکر گئے تھے ٗ اب یہ نہیں ہوگا کہ ڈکٹیٹر آئے ملک کو اندھیر وں میں جھونک کر چلا جائے ٗ پیپلز پارٹی آئے اور اندھیرے لائے ٗ پھر نوازشریف کو لاؤ ٗ جب اندھیرے ختم ہو نے لگے ٗ کراچی میں امن آنے لگے تو نوازشریف کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے اگر منظور نہیں ہے تو پھر ہاتھ اٹھا کر فیصلہ کریں کہ ووٹ کی عزت کرائیں گے ٗ خلق خدا کی عزت کروائیں گے ٗ خلائی مخلوق سے لڑیں گے ۔مریم نواز نے کہاکہ معرکے کا وقت قریب ہے ٗ الیکشن آرہا ہے صرف ووٹ دینا نہیں بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آندھی آئے ٗ طوفان آئے ٗ گرمی ہو ٗ سزا ہو ٗ جلا وطنی ہو ٗ نا اہلی آپ نے نوازشریف کا ہاتھ نہیں چھوڑا اب آگے بھی نہیں چھوڑینگے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…