پارلیمنٹ لاجز میں کون کون چرس پیتا ہے ؟ خاتون سینیٹر نے سب چرسیوں کی نشاندہی کر دی!!

11  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ایوانِ بالا کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے امور زیرِ غور آئے ٗ سینیٹ ارکان کی جانب سے میں پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کا انکشاف کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثمینہ سعید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ڈرائیورز چرس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ کبھی کبھی پولیس والے بھی چرس پیتے پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ایک مرتبہ لاجز سے گزرنے کے بعد کمرے تک پہنچی

تو انہیں چکر آنے لگے۔اس ضمن میں سینیٹ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کو روکنے کی سفارش کی، جس پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ہدایات دی گئیں کہ چرس کا استعمال کرنے والوں کو پارلیمنٹ لاجز میں چرس پینے سے روکا جائے۔کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی اور نئی لاجز کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا جس میں اجلاس میں پولیس اور کیپیٹک ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام نے بھی شرکت کی۔سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران حکام کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں غیر متعلقہ افراد کے قابض ہونے کا انکشاف کیا گیا۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید، سینیٹر کو الاٹ کیے گئے لاج میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیور بھی لاج میں رہائش پذیر ہیں جس کے بعد کمیٹی نے مراد سعید کو لاج خالی کرانے کی ہدایت کردی۔اس حوالے سے کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کو بتایا جائے کہ یہ لاج رکن قومی اسمبلی کے لیے نہیں بلکہ سینیٹرز کے لیے ہے۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ جس رکن کو جو لاج الاٹ ہوا ہے اسی میں رہائش اختیار کریں جبکہ غیر متعلقہ افراد سے لاجز خالی کردیں۔اس حوالے سے پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ سی ڈی اے جس شخص کو منع کرے گی اسے لاجز کے اندر نہیں آنے دیں گے،

اس ضمن میں کمیٹی کی جانب سے تمام ارکان پارلیمنٹ کے مہمانوں کو انٹری کے بغیر لاجز میں لے جانے کی مخالفت کی گئی۔اجلاس کی کارروائی کے دوران پولیس حکام ارکان پارلیمنٹ کے رویوں سے نالاں دکھائی دئیے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ارکان پارلیمنٹ کی گاڑی روک کر چیکنگ کرنے کے دوران مشکلات درپیش ہیں، اور ارکان پارلیمنٹ اپنی گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے۔اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر

جب رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں منگریو سے تفصیلات پوچھی گئیں تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا، شاہ جہاں منگریو نے گیٹ پر موجود خاتون پولیس اہلکار سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ مذکورہ خاتون اہلکار کی پٹائی بھی کی۔پارلیمنٹ لاجز کی صفائی کے حوالے سے گفتگو میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔اس ضمن میں لاجز میں چوہوں کی موجودگی کی شکایت سامنے آئی جس بارے میں ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اہلکار پارلیمنٹ لاجز سے

چوہوں کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئے اس لیے لگتا ہے کہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے اب پولیس کو بلانا پڑے گا۔ڈپٹی چیئرمین کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چوہوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کو نہیں خصوصی اسکواڈ بلانا پڑے گا تاہم ڈپٹی چیئرمین نے سی ڈی اے حکام کو خبردار کیا کہ اگر سی ڈی اے نے کارکردگی بہتر نہ بنائی تو انہیں لاجز اور پارلیمنٹ سے نکال دیا جائے گا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جیسے اہم مقام کے باتھ رومز کی حالت بھی بدتر ہے، سی ڈی اے جب پارلیمنٹ کی عمارت کا کا خیال نہیں رکھ سکتے تو اسلام آباد شہر کا خیال کیا رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…