پاکستان نے 11 بین الاقوامی این جی اوز کے دفاتر کو بند کرنے کاحکم جاری کردیا،نام جاری

10  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ سے این او سی کنفرم نہ ہونے پر وفاقی پولیس نے 11 این جی اوز کے دفاتر کو بند کرنے کے حکم جاری کر دیے۔ پولیس ذرائع کیمطابق جن این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے پاکستان میں کام کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواستیں جمع کروائی تھیں

تاہم وزارت داخلہ نے ان 11 این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں منظور نہیں کی جسکی وجہ سے وفاقی پولیس نے مذکورہ این جی اوز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس پی آپریشن نجیب اللہ بگوی کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں زیا القمر فاؤنڈیشن یو کے, الخیر فاؤنڈیشن یو کے, سیف ورلڈ یوکے, انٹرنیشنل الرٹ،ورلڈ ویجیٹیبل سینٹر تائیوان ری پبلک آف چائنہ،سینٹرل ایشیاء4 ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان،سینٹرل آف انٹرپراء4 زز یو ایس اے،رفیوج کونسل ڈنمارک،فاؤنڈیشن سوسائٹی پاکستان سوئزرلینڈ،آقمن فنڈز یو ایس اے اور آکسفام سوسائٹی نیدرلینڈ شامل ہیں۔ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ جن جن علاقوں میں ان این جی اوز کے دفاتر ہیں ان کو فوری بند کر کے رپورٹ دی جائے۔ وزارت داخلہ سے این او سی کنفرم نہ ہونے پر وفاقی پولیس نے 11 این جی اوز کے دفاتر کو بند کرنے کے حکم جاری کر دیے۔ پولیس ذرائع کیمطابق جن این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے پاکستان میں کام کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواستیں جمع کروائی تھیں تاہم وزارت داخلہ نے ان 11 این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں منظور نہیں کی جسکی وجہ سے وفاقی پولیس نے مذکورہ این جی اوز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…