اقوام متحدہ کشمیریوں کا خون روکنے کیلئے کردار ادا کرے،وزیراعظم

7  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کی نئی لہر شروع کی ہے، بھارت آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی فراہم نہیں کر رہا، کشمیری 5نسلوں سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، اقوام متحدہ کشمیریوں کا خون بہنے سے روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ردعمل اور بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج معصوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، بھارتی افواج نے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کی نئی لہر شروع کی ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو نظربند اور گرفتار کیا گیا، پر امن مظاہرین کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کا کہ گزشتہ 36گھنٹے میں 14معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، بھارت آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی فراہم نہیں کررہا، آزاد مبصرین کو روکنا بھارتی مظالم کا اعتراف ہے،کشمیری پانچ نسلوں سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، دنیا کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا نی چاہیے، اقوام متحدہ کشمیریوں کا خون بہنے سے روکنے کیلئے کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…