سی پیک علاقائی روابط کا وژن ہے، اقتصادی زونز سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، وزیراعظم

7  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری علاقائی روابط کا وژن ہے، اقتصادی زونز سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی تاریخ میں دوسری حکومت مدت پوری کررہی ہے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پہلی ترجیح بن رہا ہے،ملک میں پہلی بار ٹیکس ریفارمز کی گئی ہیں، سی پیک مسابقت کی فضاء سے ترقی کا سبب بنے گا، ملکی ترقیاتی پالیسیوں پر اتفاق رائے سے عمل پیرا ہیں۔

پیر کو سرمایہ کاری بورڈ اور جنگ گروپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کا موضوع’’شرح نمو کو9فیصد تک لے جانا‘‘ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ درپیش چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا، 5سال میں چیلنجز کے باوجود ترقی کی جانب بڑھے، ملک میں بنیادی ڈھانچے کا فقدان تھا، ملک میں گیس کی قلت کا خاتمہ کیا، بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے، پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کر دیا، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ٹھوس سرمایہ کاری کی، اقتصادی راہداری علاقائی روابط کا وژن ہے، ملک میں 1700کلومیٹر طویل موٹرویز بنارہے ہیں، اقتصادی زونز کے قیام کیلئے بھی سرمایہ کاری کی، اقتصادی زونز سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، سی پیک مسابقت کی فضاء سے ترقی کا سبب بنے گا، ملک میں پہلی بار ٹیکس ریفارمز کی گئی ہیں، ملکی تاریخ میں دوسری حکومت مدت پوری کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقیاتی پالیسیوں پر اتفاق رائے سے عمل پیرا ہیں، شرح نمو کو 9فیصد تک لے جانا انتہائی ضروری ہے، پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پہلی ترجیح بن رہا ہے، نہ صرف ملک بلکہ علاقائی سرمایہ کاری کا فروغ چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…