احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ! امریکہ نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

7  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکا نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید لفظوں میں مذمت کی ہے۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل وفاقی وزیر احسن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔ یاد رہے کہ احسن اقبال پر ناروال جلسے سے واپس لوٹتے وقت عابدنامی شخص نے فائر کھول دیئے تھے جس کی وجہ سے

وفاقی وزیر زخمی ہوئے ۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار کو درست کرنا ہوگا اور سپریم جوڈیشل کونسل کے طریقہ کار کو بھی بدلنا ہوگا،وزیرداخلہ پر حملہ معمولی بات نہیں، یہاں تک نوبت پہنچنا تشویشناک ہے، جب لوگوں میں ہزار ہزار روپے تقسیم کیے جائینگے تو ایسا ہی رد عمل آئے گا ،ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں کا ہوتا ہے، الیکشن میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائینگے، ہمارے لوگوں کو توڑنے کیلئے ڈرانے، دھمکانے اور نیب میں کیسز چلا ئے گئے مگر اس کے باوجود مخلص لوگوں نے وفاداریاں نہیں بدلیں۔کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ پر حملہ معمولی بات نہیں، یہاں تک نوبت پہنچنا تشویشناک ہے، جب لوگوں کو ہزار ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے تو یہی ہوگا، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ہزار ہزار روپیہ کیوں دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…