سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کب سے شروع ہوں گی اور رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے تعلیمی اوقات کیا ہونگے؟فیصلہ ہوگیا

6  مئی‬‮  2018

راولپنڈی ( آن لائن) سیکرٹری سکولز ایجو کیشن پنجاب اللہ بخش ملک نے آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کی مرکزی تنظیم کی ملا قات میں گرمیوں کی تعطیلات 8 جون سے کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا وعدہ کر لیا جبکہ رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے تعلیمی اوقات صبح 7 تا11 بجے کرنے کا کہا گیایہ بات ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرا ر احمد خان نے انعم ڈگری کا لج

راولپنڈی کینٹ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر ایسو سی ایشن کے کینٹ و چک لا لہ کے صدر امجد زیب، جنرل سیکرٹری را جہ وسیم سیفی، ضلعی صدر ابرار احمد ایڈووکیٹ، محمد نعیم،پرو فیسر محمو د اعجا ز بٹ، محمد ادریس، نوید احمد،حامد نواز و دیگر بھی تقریب میں شریک تھے اورخطا ب بھی کیا، ابرار احمد خان نے کہا کہ ایپسما کے مرکزی چیئرمین کاشف ادیب کی قیادت میں ایک دس رکنی وفد کی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب اللہ بخش ملک سے ملاقات ہوئی جس میں نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 8 جون سے 10اگست تک کرنے پر اتفاق ھوا رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے تعلیمی اوقات صبح 7 تا11 بجے کرنے کا کہا گیاابرار احمد خان نے کہا کہ تمام نجی تعلیمی ادارے اس شیڈول پر عمل کر یں گے ابرار احمد خان نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے تعطیلات کی فیسوں کی وصولی عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کریں گے ابرار احمد خان نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ سکول 2ماہ کی فیسیں وصول نہیں کر سکتے ابرار احمد خان نے کینٹ ایسوسی ایشن آ ف پرائیویٹ سکولز کاایپسما تنظیم میں ضم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کیپس کے صدر محمد ادریس کو ملک گیر تنظیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور راولپنڈی و چکلالہ کے صدر امجد زیب اور راجہ وسیم سیفی کی کوششوں کی تعریف کی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…