میرے ساتھ اصل میں کیا ہوا اور کون کون میرے ساتھ تھا؟ لندن سٹیشنز میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا بیان بھی منظر عام پر آ گیا، حیرت انگیز انکشافات

5  مئی‬‮  2018

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری روبہ صحت ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نعیم بخاری نے کہا ہے کہ سٹیشن کے اندر گر کر زخمی ہوا، انہوں نے کہا کہ چکر آنے پر منہ کے بل گرا جس کی وجہ سے چوٹیں آئیں، جب یہ حادثہ پیش آیا میری اہلیہ اور میری بیٹی بھی ساتھ تھیں۔ نعیم بخاری نے لندن کے ہسپتال سے اپنے بیان میں کہا کہ میں چند روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والا پروپیگنڈا جھوٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری گزشتہ روز لندن کے انڈر گراؤنڈ سٹیشن پر لڑکھڑا کر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر لندن کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا ، نعیم بخاری کی سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آئی ہیں ان تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں کتنی شدید چوٹیں آئی ہیں، ان کی آنکھ کے قریب شدید چوٹ آئی ہے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نعیم بخاری کے بارے میں متضاد باتیں سامنے آ رہی ہیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف احمد وقار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ نعیم بخاری نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر پلے بوائے کلب کے باہر ایک 23 سالہ لڑکی کو چھونے کی کوشش کی جس پر اس کے بھائیوں نے نعیم بخاری کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ان کے دماغ پر چوٹ لگی اور دونوں ٹانگیں فریکچر ہو گئیں۔ احمد وقار نامی صارف نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ایس ٹی میریز ہسپتال گیا اور تحریک انصاف کے رہنما کی تصاویر بنائیں، صارف نے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ نعیم بخاری انڈر گراؤنڈ سٹیشن پر گر کر زخمی ہوئے لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کو منگل کی رات راڈ سے مارا گیا ہے

اور انہیں پولیس ہسپتال میں لے کر آئی۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ماربل آرک سٹیشن پر برقی زینوں کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو پُرانی ہے، اس ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا پیجز پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری سے منسوب کرکے چلایا جا رہا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ نعیم بخاری سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے جبکہ یہ ویڈیو دن 3 بج کر 10 منٹ کی ہے اور نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ رات کا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری سے حادثے کے بعد میری دو بار بات ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے اگلے دن میں نعیم بخاری کے پاس گیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوٹ آنے سے قبل نعیم بخاری نے اپنے دوست بیرسٹر افتخار کے گھر پر ڈنر کیا، جس دن ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ان کی حالت تشویشناک تھی، رپورٹر نے بتایا کہ نعیم بخاری نے خود بتایا تھا کہ میری تین پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، سر پر بھی مختلف حصوں میں چوٹ آئی ہے، نعیم بخاری نے بتایا کہ وہ ماربل آرک سٹیشن پر کنفیوژ ہو گئے کہ انہیں بائیں جانب جانا ہے یا دائیں جانب، جس کے بعد وہ ٹرپ ہو کر گر گئے اور ان کو شدید چوٹیں آئیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…