پنجاب میں نیب کا سورچ چمک رہا ہے لیکن سندھ میں کرپشن کرنیوالوں کو چھوڑا جا رہا ہے، نواز شریف نے کل جو کہا تھا وہ آج سچ بن کر سامنے آگیا نیب نے سندھ میں 4وزیروں اوردو بیوروکریٹس کے بڑے کرپشن کیسز بند کر دئیے

3  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورونے سندھ میں کرپشن کے متعدد کیسز بند کردئیے ۔نیب ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کوآپریٹیو اکرام دھاریجو اور وزیر ایکسائز گیان چند اسرانی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات اور مقدمہ ختم کردیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق مکیش کمار چاؤلہ کے خلاف کیمروں کی خریداری میں کرپشن کا کیس بھی بند کردیا گیا ہے ٗ صوبائی وزیر قانون ضیاء لنجار کے خلاف

اثاثہ جات بنانے کا کیس بھی فائلوں کی نذر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف نیب کی تحقیقات بھی مکمل نہیں ہوسکی جبکہ میر منور تالپور اور اویس مظفر کے خلاف آمدن سے زائد جائیداد اور ناجائز اثاثہ جات کے کیسز بھی بند کردئیے گئے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے خلاف بھی 13 ہزار غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا گیا ہے ٗ پیر مظہر پر 5 ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام تھا۔سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر پر 30 ارب کی کرپشن کا الزام تھا تاہم منظور قادر کے خلاف نیب ایک بھی ریفرنس دائر نہ کرسکا۔اس حوالے سے نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپشن کیسز پر تحقیقات کی گئیں اور ٹھوس شواہد نہ ملنے پر چند کیسز بند کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں نیب کی کارروائیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے امتیازی کارروائیاں قرار دیا تھا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیب کا سورج چمک رہا ہے لیکن سندھ میں نیب کرپشن کرنیوالوں کے کیسز بند کر رہی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے خلاف بھی 13 ہزار غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا گیا ہے ٗ پیر مظہر پر 5 ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام تھا۔سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر پر 30 ارب کی کرپشن کا الزام تھا

تاہم منظور قادر کے خلاف نیب ایک بھی ریفرنس دائر نہ کرسکا۔اس حوالے سے نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپشن کیسز پر تحقیقات کی گئیں اور ٹھوس شواہد نہ ملنے پر چند کیسز بند کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں نیب کی کارروائیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے امتیازی کارروائیاں قرار دیا تھا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیب کا سورج چمک رہا ہے لیکن سندھ میں نیب کرپشن کرنیوالوں کے کیسز بند کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…