رانا ثناء اللہ کے شہر میں لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ،(ن) لیگ کے وائس چیئرمین کاسرعام خاتون پروحشیانہ تشدد

3  مئی‬‮  2018

فیصل آباد(آن لائن) وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے شہر میں لاقانونیت اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے اور 53CC فیصل آباد سے مسلم لیگ(ن) کے وائس چیئرمین ملک عرفان نے خاتون پر تشدد کیا ہے ۔ وائس چیئرمین خا تو ن کو سر عام ٹھڈے مارتا اور گھسیٹتا رہا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز فیصل آباد کے علاقے ریلوے کالونی میں سی سی 53 سے مسلم لیگ(ن) کے وائس چیئرمین ملک عرفان نے

گھر پر قبضے کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون پر سرعام تشدد کیا ہے مسلم لیگی وائس چیئرمین خاتون کو بیچ گلی میں ٹھڈے مارتا اور گھسیٹتا رہا جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور ملک عرفان کے سیاسی اثرو رسوخ کی وجہ سے اسے روکنے میں بالکل بے بس نظر آئے جس پر محلے داروں نے مداخلت کر کے خاتون کی جان بچائی اور مسلم لیگ (ن) کے وائس چیئرمین کے خلاف احتجاج بھی کیا جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ملک عرفان پیشہ ور قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور اس کے خلاف تھانہ پیپلزکالونی میں متعدد مقدمات درج ہیں جن میں 29 مرد اور 5 خواتین گرفتار بھی ہوئیں لیکن مسلم لیگی وائس چیئرمین ملک عرفان اپنی عبوری ضمانت کروا چکا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا محنت مزدوری کر کے گھر کا نظام چلاتا ہے لیکن مسلم لیگی وائس چیئرمین گھر پر قبضے کے لئے اس سے قبل بھی متعدد بار انہیں دھمکیاں دے چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…