امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمد موخرکر دیا گیا، پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کر دی

2  مئی‬‮  2018

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمدموخر کردیا گیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کا نفاذ یکم مئی سے ہونا تھا تاہم اب ان پابندیوں کا نفاذ 11 مئی سے ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ پابندیوں کی تجویز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سامنے آئی ہے

تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی تجویز امریکی محکمہ خارجہ نے دی ہے جس پر عمل درآمد 11 مئی 2018 تک موخر کردیا گیا ہے اس دوران دونوں ملکوں کی حکومتیں مسئلہ حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ پابندیوں کے نتیجے میں 25 میل کے علاقے سے باہر نقل و حرکت کے لیے پاکستانی سفارتکاروں کو 5 روز پہلے امریکی حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔واضح رہے کہ رواں ماہ یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دی گئی تو امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمدموخر کردیا گیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کا نفاذ یکم مئی سے ہونا تھا تاہم اب ان پابندیوں کا نفاذ 11 مئی سے ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ پابندیوں کی تجویز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سامنے آئی ہے تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…